کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 240 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی بہتری کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔









































