اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت کی جانب سے منظور پشتین کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔
واضح رہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































