سرائیل کا ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں شیخ محمد انور
ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے اسرائیل کے حالیہ ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا خطہ جنگ کی صورتحال سے دوچار ہے اور اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
شیخ انور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف ایران کے خلاف ہے بلکہ پورے عالم اسلام کے خلاف کھلی سازش ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔







































