سخت سیکیورٹی میں 61 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ کرم پہنچ گیا

بگن بازار کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے
حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی سامان لے کر 61 گاڑیوں کا قافلہ بدھ کے روز سخت سیکیورٹی میں کرم پہنچ گیا۔

ادویات اور سبزیوں سے لدے ٹرکوں کے قافلے کو پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں لے جایا گیا، یہ قافلہ بگن کے راستے شورش زدہ ضلع کرم کے علی زئی علاقے میں پہنچا، جہاں 16 جنوری کو اسی طرح کے ایک قافلے پر حملہ ہوا تھا، جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 8 ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔

قافلہ دوپہر ایک بجے پاراچنار کے لیے روانہ ہوا تھا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے لیے ذمہ دار کسی بھی شخص سے نمٹا جائے گا۔

دریں اثنا، خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں متحارب دھڑوں کے درمیان 31 دسمبر، 2024 کے امن معاہدے پر دستخط کرنے والوں پر مشتمل جرگہ بلانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، اس کا مقصد انہیں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کی ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی پولیس چیف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی، ایک سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں بنکروں کو منہدم کرنے کا کام فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے گا، اس عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے انتظامات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ سیاسی قیادت اور عوامی نمائندے امن کی بحالی کے لیے واضح اقدامات کریں، دونوں اطراف کے عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں دھڑے جلد از جلد ضلع کرم کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا طریقہ کار حکومت کو پیش کریں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ایف آئی آر میں نامزد مشتبہ افراد کی گرفتاری کی کوشش کرے گی۔

حکومت نے امن میں خلل ڈالنے والے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کرم روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے جاسکتے ہیں اور پولیس سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے عارضی اور مستقل بھرتیوں کے منصوبوں کو حتمی شکل دے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بگن بازار کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے، کرم کی صورتحال پر یکساں بیانیہ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

فوجی آپریشن ختم
کرم کے علاقے اوچاٹ، چارخیل، دادکمر اور زرانہ میں شرپسندوں کے خلاف فوج کی زیر قیادت آپریشن 4 روز بعد بدھ کو اختتام پذیر ہوا، ضلعی انتظامیہ نے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کرنے اور 8 بنکروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حکام نے خبردار کیا کہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

پاراچنار سے پشاور جانے والی 200 مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے بعد ٹل پارا چنار روڈ 21 نومبر سے بند ہے، بگن میں ہونے والے اس حملے میں 130 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 2 گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں۔

اس واقعے کے بعد بگن بازار پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 500 سے زیادہ دکانیں اور 600 گھر جلا دیے گئے، جس کے بعد سڑک کی بندش سے کرم میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔

23 نومبر کو حکومت خیبر پختونخوا کی ایک کمیٹی کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی میں 7 دن کی توسیع کردی گئی تھی، بعد ازاں ایک گرینڈ جرگے نے 31 دسمبر کو نازک امن معاہدے پر بات چیت کی، تاہم اس معاہدے کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب 16 جنوری کو امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں ٹرک ڈرائیور اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، اس کے نتیجے میں 19 جنوری کو بگن میں فوجی آپریشن ہوا، جس گزشتہ روز ختم کر دیا گیا۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس