اسلام آباد: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کیساتھ محاذ آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے، میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































