ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی وفد کا ملک بھر سے آئے ہوئے اراکین مجلس عاملہ کے ہمراہ سی ای او/سینئر جنرل منیجر عامر بلوچ سے مزدوروں کے مسائل پر ریلوے ھیڈ کوارٹرز لاہور میں اہم ملاقات کی
( لاہور )ریلوے پریم یونین کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین نے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر / سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک بھر سے پریم یونین کے ڈویژنل قائدین نے شرکت کی۔
پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام ریلوے ہیڈکوارٹرز سے آنے والے اراکینِ مجلسِ عاملہ شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو اور مرکزی سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان چیف آرگنائزر چوہدری خالد محمود بھی شریک تھے۔
مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ملاقات میں سی ای او ریلوے کو تفصیل سے تمام مسائل پیش کیے
بالخصوص۔ جن میں تنخواہوں کی تاخیر، 2019 سے ٹی اے کی اداہیگی ۔بیواؤں کے واجبات، جی پی فنڈ، گریجویٹی کی ادائیگی، اور ٹیکنیکل کیٹیگریز میں ٹیکنیکل الاونس کی منظوری جیسے اہم نکات شامل تھے۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے وفد کے مطالبات کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ادارہ مزدوروں کی شب و روز کی محنت سے چل رہا ہے، مجھے ذاتی طور پر تنخواہوں میں تاخیر کا شدید احساس ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج سی ٹور کا مکمل چیک بینک میں جمع ہو گیا ہے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ مزدوروں کی محنت اور خلوص کی بدولت ریلوے میں ترقی اور خوشحالی ضرور آئے گی۔”
مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ریلوے سے ایم او ڈی کے حاتمے اور سی پی او کی ٹرانسفر اور روبینہ ناصر کو بطور سی ہی او تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر سی ای او ریلویز کا کہنا تھا کہ پریم یونین کے ساتھ ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پریم یونین کے ساتھ مزدور مسائل پر بھرپور تعاون کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تمام شرکاء نے سی ای او ریلوے کے مثبت رویے اور تعاون کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ریلوے پریم یونین کی قیادت نے اُمید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت ادارے میں پائیدار بہتری اور ملازمین کی بہبود کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
مزید شیخ صاحب نے سی او صاحب سے کہا کہ سبی اسٹیشن پر شہید ہونے والے شنٹنگ پوٹر کی بیوہ کو تمام واجبات ادا کیے جاہیں
جس پر عامر بلوچ صاحب نے یقین دھانی کرائی
کہ جلد از جلد جلد تمام واجبات کی ادائیگی کی جاے گئ







































