کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 78 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔







































