کراچی: پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 82 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 298 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔







































