راولپنڈی: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی نواز نے دھوکہ دہی کیس میں دو لاکھ روپے ضمانتی مچلے کے عوض فواد چودھرہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری پر35 لاکھ روپے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھا جس میں مقامی عدالت نے سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔
گزشتہ دنوں نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد فواد چودھری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی تھی۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































