ماسکو: (ویب ڈیسک ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ روس کے دورے کا واضح مقصد روس اور شمالی کوریا کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے روس کا دورہ دونوں ممالک کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اپنی لگژری اور بلٹ پروف آرمرڈ ٹرین میں سوارہوکر روس میں داخل ہوئے، ان کے ہمراہ شمالی کورین فوج کی اعلیٰ قیادت بھی موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کم جونگ کے ہمراہ فوجی قیادت کی موجودگی سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل ہوسکتی ہے تاہم مغربی ممالک دونوں ممالک کی اس متوقع ڈیل پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں جسے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات پر نظر رکھیں گے، امریکی دفتر خارجہ
دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دورہ روس پر امریکی محکمہ خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات پر نظر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے کسی بھی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔







































