دنیا کے متعدد ملکوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے کہا کہ قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے باقاعدہ قونصلر دورے کرتے ہیں
وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد 12 ہزار 156 سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی ہے۔

ایوان زیریں میں وقفہ سوالات کے دوران، وزارت خارجہ نے قونصلر رسائی حاصل کرنے اور قیدیوں کی وطن واپسی کو آسان بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی تفصیلات پیش کیں، تحریری جواب میں وزارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں، یہ کسی بھی ملک میں قید پاکستانیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔

دنیا بھر میں قید پاکستانیوں سے متعلق سوالات کے جواب میں وزارت نے کہا کہ صنفی بنیادوں پر مکمل ڈیٹا سفارتی مشنز اور میزبان ملکوں کی حکام کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

مشنز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں قید پاکستانیوں کی اہم معلومات رکھتے ہیں تاکہ انہیں ضروری قونصلر معاونت فراہم کی جا سکے۔

سعودی عرب میں 12 ہزار سے زائد اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔

چین میں قید تقریباً 400 پاکستانیوں میں زیادہ تر منشیات اسمگلنگ، ریپ، ڈاکا زنی، قتل، اور جعلی کرنسی کے کیسز میں سزا یافتہ ہیں۔

بحرین میں قید 450 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ، منشیات رکھنے اور دھوکا دہی کے الزامات میں سزا دی گئی ہے۔

افغانستان نے 88 پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام اور سیکیورٹی سے متعلق جرائم میں سزا دی ہے۔

قطر میں 338 پاکستانیوں کو چوری، قتل، منشیات، منی لانڈرنگ، ریپ، اور مالی فراڈ کے الزامات میں سزا دی گئی ہے۔

عمان نے 309 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ، قتل، ڈاکا زنی، اور جنسی حملے کے کیسز میں سزا دی ہے، جب کہ ملائیشیا نے 255 پاکستانیوں کو انہی جرائم کے علاوہ غیر قانونی داخلے کے جرم میں بھی سزا دی ہے۔

آسٹریا نے یہ نہیں بتایا کہ غیر قانونی داخلے، انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ، قتل کے علاوہ جنسی ہراسانی کے الزام میں قید 30 پاکستانیوں میں سے کتنے مجرم قرار پائے۔

ناروے نے قید 3 پاکستانیوں کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور فن لینڈ نے 2 پاکستانیوں کو سزا دی، لیکن جرائم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

سوئٹزرلینڈ میں قید 5 میں سے ایک پاکستانی نے قونصلر رسائی کے لیے مقامی حکام کو اجازت دی تھی، اسے گھریلو تشدد کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔

جارجیا میں ایک پاکستانی کو سزا دی گئی، تاہم حکام نے اس فرد کی جرم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

فرانس اور جرمنی نے بالترتیب 168 اور 94 پاکستانیوں کو سزا دی، لیکن مقامی حکام نے پرائیویسی قوانین کی وجہ سے جرائم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کینیڈا نے قید 9 پاکستانیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، اسی طرح، ڈنمارک نے بھی سخت پرائیویسی قوانین کی وجہ سے قید 27 پاکستانیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

آذربائیجان میں 16 میں سے 11 قیدیوں کو قتل، انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی داخلے کے جرائم میں سزا دی گئی، جب کہ 5 قیدیوں کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

اسی طرح، ترکیہ میں 147 قیدی مختلف جرائم جیسے منشیات اور انسانی اسمگلنگ، جنسی حملے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور 161 کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق حکومت نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کے لیے جامع حکمت عملی نافذ کی ہے، خاص طور پر ان افراد پر توجہ دی گئی ہے جو معمولی یا غیر مجرمانہ جرائم کی بنا پر قید ہیں۔

وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ وہ قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے باقاعدہ قونصلر دورے کرتی ہے، قید کی حالت اور قیدیوں کے ساتھ سلوک کی تصدیق کرتی ہے، اور جہاں میزبان ملک کے قوانین اجازت دیں، ضروری اشیا بھی فراہم کرتی ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان