لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب اور کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔
میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے اس حوالے سے اپنا ارادہ بتایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی، کب کروں گی یہ اللہ بہتر جانتا ہے لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے، اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ حریم فاروق کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































