رات بارہ بجے نامحرم خاتون کا فون آنے پر “ ملاقات “ کے لیے جانے والے معروف یوتھیا ڈرامہ باز کی پوری “ فلم “ بن گئی 👎
ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو ڈرامہ بنانے کا “جھانسہ” دے کر مبینہ طور پر اغوا اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر مدعی خلیل الرحمٰن نے موقف اپنایا کہ 15 جولائی کو رات 12 بجے مجھے نامعلوم نمبر سے کال آئی اور جب فون اٹھایا تو خاتون نے اپنا نام آمنہ عروج بتاتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور آپ کے ساتھ ڈرامہ بنا چاہتی ہوں۔ خاتون نے مجھے بحریہ ٹاؤن کی لوکیشن بھیجی تو میں رات 4 بجکر 40 منٹ پر وہاں پہنچا، خاتون آمنہ نے مجھے وہاں بٹھایا اور دروازے پر دستک کی آواز سن کر خود یہ کہہ کر دروازہ کھولنے چلی گئیں کہ کوئی ڈیلیوری دینے آیا ہے۔لیکن تقریباً سات کے قریب لوگ اندر داخل ہوئے جنہوں نے مجھے کھڑا کر کے تلاشی لینا شروع کردی، میرے پرس لے لیا جس میں 6ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ تھے جبکہ میرا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل بھی چھین لیا۔ان افراد نے میری پٹائی کیا اور مجھے اے ٹی ایم لے جا کر گن پوائنٹ پر پاس ورڈ پوچھا اور اس میں سے 2لاکھ 67ہزار روپے نکلوالیے اور کہا کہ تمہیں مارنے کا حکم ہے ملزمان نے مجھ سے ایک کروڑ روپے کا تقاضا کیا اور جب میں نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں تو مجھے اغوا کر کے ایک فلیٹ پر لے گئے جہاں پر مزید 5 مسلح افراد کھڑے تھے جنہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور گاڑی میں لے کر نکل آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے، پھر ایک ویران جگہ پر گاڑی روک کر مجھے سڑک کنارے بٹھا دیا، جس کے بعد دو گاڑیوں میں مزید چند افراد آئے اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کے بعد آنکھوں پر پٹی باندھ کر ساتھ لے گئے۔میری ایک لاکھ مالیت کی گھڑی اتروائی اور گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد اور اذیت کا نشانہ بناتے رہے، پھر کہا کہ کلمہ پڑھ لو اور میرے پاؤں کے پاس فائر کی لیکن میں خوش قسمتی سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ رقم کے تقاضے پر میں نے ان سے کہا کہ میں کسی دوست یا رشتے دار سے رابطہ کر کے بندوبست کرتا ہوں، ایک دوست کو کال کر کے 10 لاکھ روپے مانگے لیکن اس نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ میرے پاس ابھی اتنے پیسے نہیں ہیں، پھر کچھ دیر گاڑی میں گھمانے کے بعد ایک ویران جگہ پر گاڑی سے دھکا دے کر فرار ہو گئے
میرے اتنا قریب مت آؤ میں تمھیں برباد کر دوں گی۔ آمنہ عروج
میں برباد ہونا چاہتا ہوں۔ خلیل الرحمن قمر
————لے فِر موج کر۔ آمنہ عروج🤣🤣🤣🤣🤣









































