حب آٹو کراس ریلی 2025 میں حادثے کے دوران ٹریک کے قریب کھڑا مارشل دانش بے قابو ہونے والی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا، منتظمین نے فوری طور پر ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حب آٹو کراس ریلی 2025 میں حادثے میں زخمی ہونے والا مارشل دانش انتقال کرگیا، متوفی دانش ڈرائیور طارق خان کی بے قابو گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا۔
مارشل دانش کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا، افسوسناک واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے ریلی ملتوی کردی۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیورز اور ریلی کے منتظمین نے مارشل دانش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔








































