جیکب آباد: ضلع جیکب آباد میں دوخواتین غیرت کی بھینٹ چڑھادی گئیں
افسوس ناک واقعہ مولاداد کے قریب گاؤں برکت جکھرانی میں پیش آیا جہاں دوخواتین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، ملزم بھانجی اور بھتیجی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنےپرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ساجدہ خاتوں اور شاہ بی بی جبکہ زخمی یار محمد جکھرانی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کی نام پر پیش آیا ہے،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































