اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔
شہر کے داخلی و خارجی راستے کھل گئے، کنٹینرز کو سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ بھی اپنے روٹس پر رواں دواں ہے، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ راولپنڈی میں بحال ہے۔
پاک سیکرٹریٹ، نجی دفاتر اور سکول بھی کھل گئے جبکہ جناح ایونیو، ایکسپریس وے، سری نگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
ریڈ زون سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بدستوربند ہے جبکہ سرکاری ملازم اور شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر جماعت کا حق ہے لیکن انتشار کا قلع قمع کیا جانا چاہیے، شہر کی بندش مسئلے کا حل نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































