جڑواں شہروں سے جنوری میں 18 ہزار سے زائد افغانوں کی وطن واپسی

جڑواں شہروں سے جنوری میں 18 ہزار سے زائد افغانوں کی وطن واپسی

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آگئی، جنوری میں 18 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس روانہ ہوئے، مہینے کے ابتدائی 15 دنوں کے مقابلے میں اختتامی 15 دنوں میں واپسی کا عمل قدرے تیز رہا۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی ملک بدری کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، 16 سے 31 جنوری کے درمیان فلو مانیٹرنگ رجسٹری (ایف ایم آر) فارم کے ذریعے 291 گھرانوں کے سربراہان کا انٹرویو کیا گیا جبکہ طورخم، چمن، غلام خان، بادینی اور بہرامچا کی سرحدی راہداریوں کے ذریعے وطن لوٹنے والے 9846 افغان باشندوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے اب تک کم از کم 8 لاکھ 24 ہزار 568 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں جبکہ جنوری 2025 سے اب تک ان میں سے 2 فیصد (18 ہزار 577) واپس جاچکے ہیں، واپس لوٹنے والوں میں اکثریت 18 سے 59 سال کی عمر کے افراد (46 فیصد) اور 5 سے 17 سال کی عمر کے افراد (30 فیصد) ہیں، سرحد پار کرنے والے 10 سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 502 کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے 10 فیصد گھرانوں کی سربراہی خواتین کررہی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مدت کے دوران بچوں کی سربراہی والے کسی بھی گھرانے کا اندراج نہیں کیا گیا، مذکورہ مدت کے دوران خواتین (48 فیصد) کے مقابلے میں مردوں (52 فیصد) کی زیادہ تعداد واپس گئی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاری کا خوف (78 فیصد) اور مکان کا کرایہ ادا نہ کرپانا (34 فیصد) پناہ گزین گھرانوں کی افغانستان واپسی کی سب سے عام وجوہات ہیں، گھریلو ضروریات کی ادائیگی میں ناکامی (30 فیصد)، بیروزگاری (26 فیصد) اور سماجی دباؤ (9 فیصد)کو بھی واپسی کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق گرفتاری کا خوف اور واپسی کیلئے سماجی دباؤ میں پچھلے دو ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حتمی منزل
دوسری جانب 89 فیصد افغانوں نے اپنی حتمی منزل کا انتخاب کرنے کی وجہ خاندان کے دوبارہ ملنے کو قرار دیا ہے جبکہ 67 فیصد نے افغانستان میں امداد کی دستیابی کو ایک اور وجہ قرار دیا ہے, واپس لوٹنے والوں میں سے کم از کم 17 فیصد نے یہ عندیہ بھی دیا کہ وہ افغانستان میں شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرویوز کے دوران جواب دہندگان کی ایک بڑی اکثریت نے بتایا کہ آمدنی کے مواقع (98 فیصد)، روزگار کا انتظام (89 فیصد)، نئے شہر میں آبادکاری (87 فیصد) اور پناہ (71 فیصد) افغانستان میں واپسی کے بعد سب سے اہم مسائل ہیں۔

جواب دہندگان کی نسبتاً کم شرح نے ادویات اور صحت کی سہولتوں کی دستیابی (36 فیصد)، تعلیم تک رسائی (35 فیصد) اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی (32 فیصد) کو اپنا بنیادی مسئلہ قرار دیا، جواب دہندگان کی صرف ایک قلیل تعداد (8 فیصد) نے سیکیورٹی کو مسئلہ قرار دیا۔

واپس جانے والے افراد پاکستان سے لے کر افغانستان میں اپنی حتمی منزل تک اوسطاً 153 ڈالر ادا کرتے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرحد سے افغانستان میں اپنی حتمی منزل تک پہنچنے کا خرچ (86 ڈالر) پاکستان میں ان کے آبائی ٹھکانے سے سرحد (67 ڈالر) تک پہنچنے کی لاگت سے زیادہ ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اکثریت نے اپنی حتمی منزل تک جانے کے لئے پک اپ (67 فیصد) اور ٹرکوں (18 فیصد) کا استعمال کیا۔

واپس جانے والے تمام افغانوں نے ذاتی سامان کے ساتھ نقل مکانی کے بارے میں بتایا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 97 فیصد افغان پناہ گزینوں نے نقد رقم، 95 فیصد نے گھریلو سامان اور 53 فیصد نے پیداواری اثاثے رکھنے کا اعتراف کیا۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ واپس آنے والوں کی اکثریت کا تعلق بلوچستان (43 فیصد)، خیبر پختونخوا (28 فیصد) اور سندھ (20 فیصد) سے ہے۔ ایک چھوٹا سا حصہ پنجاب (7 فیصد) اور اسلام آباد (2 فیصد) سے بھی آیا، پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے آبائی اضلاع عام طور پر سرحد کے قریب واقع ہیں جیسا کہ کوئٹہ (24 فیصد) اور قلعہ عبداللہ (10 فیصد) ۔

افغانستان لوٹنے والے پناہ گزینوں کا ایک بڑا حصہ کراچی (20 فیصد) اور پشاور (19 فیصد) سے بھی تعلق رکھتا ہے، جو بالترتیب سندھ اور خیبرپختونخوا میں سرحد سے بہت دور واقع ہیں۔ افغانستان واپس جانے والے زیادہ تر افراد سرحد کے قریب واقع صوبوں کا بھی رخ کرتے ہیں جن میں قندھار (32 فیصد)، ننگرہار (23 فیصد) اور کابل (13 فیصد) شامل ہیں

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس