کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔
قومی کھلاڑی ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30 ویں اور 54 ویں منٹ میں تین گول کئے، کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول سکور کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کسی کھلاڑی نے کوئی گول سکور نہیں کیا۔
پاکستان ایونٹ کا تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔
یاد رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا تھا۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































