جنین: اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض فورسز نے حملہ کر کے 4 فلسطینی شہید اور 20 کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی، اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں داخل ہوتے ہی فائر کھول دیا اور ڈرونز کا استعمال کیا۔
ظالمانہ کاررروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں گولی مار کر شہید کیا گیا، صیہونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 20 فلسطینی جھلس کر زخمی ہوئے۔








































