لاہور: (ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہے جس کیلئے ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، گزشتہ دنوں خاتون کے ہاں قصور میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
قصور میں آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑنے پر اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں خاتون نے گزشتہ روز ہسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
خاتون نے لیبر روم کے واش روم سے چھلانگ لگائی تھی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا، ڈاکٹرز نے خاتون کیلئے اگلے دو دن انتہائی حساس قرار دیے ہیں۔







































