تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج میں متنازع مشترکہ سرحدی علاقے میں جھڑپیں، متعدد ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج میں متنازع مشترکہ سرحدی علاقے میں جھڑپیں، متعدد ہلاک

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر حملوں کیلئے 6 ایف 16 طیارے تعینات کیے ہیں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان مشترکہ سرحد کے متنازع علاقے میں جھڑپوں کے دوران شہریوں سمیت کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، تھائی لینڈ نے ایف 16 طیارے سے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ کمبوڈیا نے جواب میں میزائل حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کی افواج نے پہلے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جب کہ کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان کی افواج نے دفاع میں کارروائی کی، کیوں کہ وہ پہلے حملے کی زد میں آئیں۔

اطلاعات کے مطابق سرحد کے کئی مقامات پر لڑائی جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع کا حصہ ہے، اور یہ تنازع ایک بار پھر مئی میں شدت اختیار کر گیا تھا۔
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے، کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا کر تمام تھائی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

6 سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاع
تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان سوراسنت کونگسیری نے بتایا ہے کہ سرحد کے کم از کم 6 علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

لڑائی اُس وقت پھیلی, جب یہ سب سے پہلے قدیم کھمر مندر تا موآن تھوم کے قریب شروع ہوئی، جو تھائی لینڈ کے صوبہ سورن اور کمبوڈیا کے صوبہ اودار مینچی کے درمیان متنازع علاقے میں واقع ہے۔

تھائی لینڈ کے سرحدی صوبہ سورن میں رہنے والے مقامی باشندے، جن میں بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، لڑائی کے باعث کنکریٹ سے بنائے گئے اور ریت کے تھیلوں اور پرانے ٹائروں سے مضبوط کیے گئے بم پروف شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سورن میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے پناہ لینے والی ایک مقامی خاتون نے تھائی پبلک براڈکاسٹنگ سروس (ٹی پی بی ایس) کو بتایا کہ دونوں جانب سے لا تعداد گولے فائر کیے گئے۔

تھائی لینڈ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

سمساک تھیپسوٹھن کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے حالیہ واقعات میں 11 تھائی عام شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمبوڈیا کی کارروائیاں (جن میں ایک ہسپتال پر حملہ بھی شامل ہے) جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

تھائی فوج کے بیان میں کمبوڈیا پر شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام
تھائی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے, جس میں کمبوڈیا کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کی کارروائیاں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ 6 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جب کہ کنتھرالک ضلع، سی سا کیت صوبے کے بان پھوئی کے قریب ایک گیس اسٹیشن کے علاقے پر حملہ کیا گیا۔

صوبہ سوریہن کے ضلع کاپ چونگ کے علاقے بان چو روک میں 2 شہری (جن میں 8 سالہ لڑکا بھی شامل ہے) ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

نم یون ضلع، یوبون راچتھانی صوبے کے علاقوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا، بوری رام صوبے کے بان کرواد ضلع میں ایک شخص زخمی ہوا، دیگر کئی حملوں میں مکانات اور زرعی مویشیوں کو نقصان پہنچا۔

فوج نے ان پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کی اور تھائی لینڈ کی خودمختاری اور شہریوں کے دفاع کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا۔

کمبوڈیا کی جانب سے فوری کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

تھائی لینڈ نے بمباری کیلئے ایف-16 لڑاکا طیارے بھیجے
تھائی فوج نے کہا ہے کہ سرحدی تنازع میں تعینات کیے گئے 6 ایف-16 لڑاکا طیاروں میں سے ایک نے کمبوڈیا میں فوجی اہداف پر بمباری کی ہے۔

تھائی آرمی کے نائب ترجمان ریچا سکسووانون نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے منصوبہ بندی کے مطابق فوجی اہداف کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال کیا ہے۔

کمبوڈیا تھائی لینڈ کی ’مسلح جارحیت‘ کا مقابلہ کرے گا
الجزیرہ نے اس سے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ تھائی ایف-16 طیارے نے کمبوڈیا میں اہداف پر بمباری کی تھی۔

کمبوڈین وزیر اعظم ہن منیت نے اب اس فضائی حملے کو اپنے ہمسائے کی جانب سے ’مسلح جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کمبوڈیا ہمیشہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، لیکن اس معاملے میں ہمارے پاس اس مسلح جارحیت کا جواب طاقت کے ذریعے دینا ہی واحد راستہ ہے۔
ہن منیت نے تصدیق کی کہ تھائی فورسز نے اوڈر میانچی صوبے کے تاموان تھوم اور تا کرابی مندر پر کمبوڈین فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں، اور اپنے حملے کو موم بی علاقے تک بھی بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کی شاہی حکومت، متعلقہ وزارتیں، صوبائی حکام اور خاص طور پر کمبوڈیا کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اعلیٰ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فعال اور بہادری سے کام کر رہی ہیں۔

چین کو جھڑپوں پر ’گہری تشویش‘، بات چیت پر زور
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکو نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر چین کی گہری تشویش کا اظہار کیا، اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔

گو نے مزید کہا کہ چین کشیدگی میں کمی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرے گا، اور اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھتا ہے۔

کمبوڈیا کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیت نے ایک خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے، یہ خط اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار احمد کے نام تحریر کیا گیا، جو جولائی میں سلامتی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، اس ماہ صدارت پاکستان کے پاس ہے۔

ہُن مانیت نے اپنے خط میں کہا کہ تھائی لینڈ کی حالیہ انتہائی سنگین جارحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس نے خطے کے امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، آپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ سلامتی کونسل کا ایک فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ تھائی لینڈ کی جارحیت کو روکا جا سکے۔

یہ خط کمبوڈیا کے وزیر اعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شائع کیا گیا

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان