توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا

رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں (جولائی تا مارچ) کے اختتام پر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو یکم جولائی کے بعد سے 2 ارب روپے کے معمولی اضافے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن مارچ 2024 کے مقابلے میں تقریباً 398 ارب روپے کم ہے۔

مارچ 2025 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے گردشی قرضوں کے بارے میں پاور ڈویژن کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو واجب الادا رقم تقریباً 33 ارب روپے بڑھ کر ایک ہزار 633 ارب روپے ہوگئی جو یکم جولائی 2024 کو ایک ہزار 600 ارب روپے تھی۔

دوسری جانب پبلک سیکٹر جنریشن کمپنیوں (جینکوز) کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے والوں کو دیے جانے والے واجبات مارچ کے اختتام تک کم ہو کر 79 ارب روپے رہ گئے جو مالی سال کے آغاز میں 110 ارب روپے تھے، پاور ڈویژن کے شیل ادارے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) میں گردشی قرضوں کا اسٹاک 683 ارب روپے پر برقرار رہا۔

وفاقی حکومت نے مارچ 2025 تک کے الیکٹرک سے 223 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا ہے جس میں 36.5 ارب روپے کی بنیادی ذمہ داری پر 186.5 ارب روپے کا سود بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2024 کے اختتام تک گردشی قرضوں کا مجموعی حجم 15 ارب روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 381 ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 396 ارب روپے ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گردشی قرضوں کے 3 اہم اجزامیں سے یکم جولائی 2024 کے مقابلے میں مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بجلی پیدا کرنے والوں کو واجبات میں اضافہ ہوا، ایندھن فراہم کرنے والوں کو واجبات میں کمی آئی اور پی ایچ ایل میں رکھے گئے قرضوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تاہم، مارچ 2024 کو ختم ہونے والی مدت کے مقابلے میں، تینوں اجزا میں نمایاں کمی دیکھی گئی، مثال کے طور پر بجلی پیدا کرنے والوں کے واجبات ایک ہزار 929 ارب روپے سے تقریباً 300 ارب روپے (15.5 فیصد) کم ہو کر ایک ہزار 633 ارب روپے رہ گئے ہیں، جینکوز کے ذمے فیول سپلائرز کے واجبات 20 ارب روپے (20 فیصد) کم ہو کر 99 ارب روپے سے 79 ارب روپے پر آگئے ہیں۔

پی ایچ ایل میں موجود قرضے 82 ارب روپے (11 فیصد) کمی کے بعد 765 ارب روپے سے کم ہوکر 683 ارب روپے رہ گئے ہیں، مجموعی طور پر پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی گردشی قرضہ 14 فیصد یا 398 ارب روپے کمی کے بعد 2 ہزار 794 ارب روپے سے 2 ہزار 396 ارب روپے پر آگیا ہے۔

رپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے ذریعے زیر التوا پیداواری لاگت کی زیادہ وصولی کے ساتھ ساتھ پچھلے سال کی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کو قرار دیا گیا ہے۔

اس میں پہلے 9 ماہ کے دوران زیر التوا پیداواری لاگت پر 110 ارب روپے کی زائد وصولی شامل ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس میں 145 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اور مارچ 2025 تک دیگر سابقہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 38 ارب روپے کی اضافی وصولیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 تک کے الیکٹرک کی مجموعی عدم ادائیگیاں 10 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2023 کے آخر تک یہ 59 ارب روپے تھی۔ ماضی کے واجبات کو ملا کر کے الیکٹرک کے خلاف کل دعوے 223 ارب روپے ہیں جو 36.5 ارب روپے کی اصل رقم پر مشتمل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کے الیکٹرک صوبائی محکموں سمیت سرکاری اداروں سے زیادہ وصولیوں کا دعویٰ کرتا رہا ہے اور دونوں فریق ثالثی کے ذریعے تصفیے میں مصروف ہیں۔

ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے وزیر توانائی کے عوامی بیانات کے برعکس تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے آخر تک ان کی نااہلیت کے نقصانات بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے جو مارچ 2024 میں 102 ارب روپے تھے۔

دریں اثنا، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ڈسکوز کے نااہلی کے نقصانات 78 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 262 ارب روپے تھے۔

بجٹ میں دی گئی لیکن ادا نہ کی جانے والی سبسڈی کی رقم ختم ہو گئی کیونکہ فنانس ڈویژن نے 9 ماہ کے دوران تقریباً 3 ارب روپے کی زائد ادائیگی کی، نتیجتاً اس سال بینکوں کو کوئی سود ادا نہیں کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس مد میں 63 ارب روپے ادا کیے گئے تھے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس