تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا

تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا

وزیراعظم نے زور دیا کہ تمام سرکاری اداروں کو بھی ڈیجیٹل فریم ورک میں شامل کیا جائے
تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس فائل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے اقدام کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک نیا انٹرایکٹو ریٹرن فارم متعارف کروایا ہے، جس میں ایک خودکار نظام شامل ہوگا جو خریداریوں، اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع پر ہونے والی ٹیکس کٹوتیوں سے متعلق معلومات کو بغیر کسی رکاوٹ کے یکجا کرے گا، جس کے نتیجے میں ایک مکمل شدہ، واحد ریٹرن فارم تیار ہوگا۔

یہ نیا ریٹرن فارم فی الحال انگریزی زبان میں دستیاب ہے، جب کہ اردو ورژن اس ماہ کے آخر تک جاری کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں یہ فارم 2 علاقائی زبانوں سندھی اور پشتو میں بھی دستیاب ہوگا، جب کہ پنجابی اور بلوچی میں بھی جلد ہی متبادل ورژنز متعارف کروائے جائیں گے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر تک اپنے ریٹرنز جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

یہ نیا ریٹرن فارم 8 ڈیجیٹل ونڈوز پر مشتمل ہے، جن میں ہر ایک میں ایک ان پٹ کالم ہوگا، یہ عمل مرحلہ وار ہوگا، ہر اسکرین پر ایک سوالی پرامپٹ ہوگا جو صارفین کو ٹیکس فائل کرنے کے عمل میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

پہلی ونڈو میں آجر (ایمپلائر) کا نام درج کرنے سے، ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس کی تفصیلات خود بخود ظاہر ہوں گی۔

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) نمبر کی بنیاد پر کٹوتی شدہ تمام ودہولڈنگ ٹیکسز بھی فارم میں خودکار طریقے سے شامل ہو جائیں گے۔

اسی طرح، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے سے، فارم میں کلوزنگ بیلنس ظاہر ہوگا۔

فائلر کے سی این آئی سی سے منسلک رجسٹرڈ خریداریوں کی تفصیلات بھی خود بخود ظاہر ہو جائیں گی، جس سے ڈیٹا انٹری کا عمل ہموار اور دستی ان پٹ کم سے کم ہو جائے گا۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو اردو میں ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام متعارف کروانے کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ تنخواہ دار افراد کے لیے 50 ہزار روپے سے کم کے انکم ٹیکس ریفنڈز ایک ماہ کے اندر جاری کیے جائیں، اس ہدایت کے تحت کل 10 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جائیں گے۔

پیر کو ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹیکس فائلنگ کے عمل میں معاونت فراہم کی جا سکے، اجلاس کو بتایا گیا کہ تنخواہ دار افراد کے لیے آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرنز منگل سے دستیاب ہوں گے، جب کہ دیگر ٹیکس دہندگان کو 30 جولائی تک رسائی حاصل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس ریٹرنز کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اس نئے سادہ نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹیکس تشخیصی نظام کے نفاذ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور عوامی آگاہی کی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ لوگ نئے نظام کا استعمال کریں۔

انہوں نے ایف بی آر کی تمام اصلاحات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کی بھی ہدایت کی، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم میں شامل ہونے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اجلاس کو ڈیجیٹل انوائسنگ، ای-بلٹی، سادہ ٹیکس ریٹرنز، اے آئی پر مبنی تشخیصی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، اور کارگو ٹریکنگ سسٹم سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ایف بی آر کا کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ ستمبر تک فعال ہو جائے گا، جس سے مرکزی ڈیٹا تک رسائی ممکن ہوگی اور فیصلہ سازی میں بہتری آئے گی۔

ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کے حوالے سے بتایا گیا کہ تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار فروخت اور خریداری کے وقت ایف بی آر کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رسیدیں جاری کریں گے، آئندہ مہینوں میں تقریباً 20 ہزار کاروبار اس نظام میں شامل ہو جائیں گے۔

کسٹمز آٹومیشن
اجلاس کو بتایا گیا کہ اے آئی پر مبنی تشخیصی نظام تاجروں کو جہازوں کی آمد سے قبل پیشگی اشیا کی تفصیلات جمع کرانے کی سہولت دے گا، جس کے تحت فوری ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اس اقدام سے پیشگی ڈیکلیئریشنز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 95 فیصد سے زائد ہو جائے گی، اور کنٹینرز کو براہ راست فیکٹریوں تک منتقل کیا جا سکے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صرف ایک ماہ میں 11 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کی 8 انوائسسز جاری کی گئی ہیں، اس نظام میں ٹیکس دہندہ پورٹل اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ شامل ہے، پی آر اے ایل کے ساتھ انضمام مفت ہے، اور تاجروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے، مکمل نفاذ کے بعد تاجروں کو علیحدہ سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، تمام لین دین خودکار طریقے سے ریکارڈ ہو جائیں گے۔

ڈیجیٹل معیشت

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو ڈیجیٹل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ نظام میں شفافیت لائے گا، حکومت اور عوام کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش رفت تیز کی جائے اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور نان-کیش معیشت میں تبدیلی کا عمل آسان بنایا جائے، انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ تمام سرکاری اداروں کو ڈیجیٹل فریم ورک میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ راست کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی تقرری کا عمل ستمبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راست کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کاروباری ماہرین شامل ہونے چاہئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ موبائل ایپس اور ڈیجیٹل بینکاری خدمات کے صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے بڑھ کر 12 کروڑ تک متوقع ہے، اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم ساڑھے 7 ارب روپے سے بڑھ کر 15 ارب روپے تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، اگلے ماہ راعت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق ایک قومی عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

پاکستان کی معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار پر لانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پیمنٹس انڈیکس ایک ماہ کے اندر متعارف کروایا جائے گا، اس کے علاوہ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے لیے رائٹ آف وے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ترسیلات زر کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی تمام رقم باقاعدہ بینکاری نظام کے ذریعے وصول کی جائے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے رابطے جاری ہیں

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس