تشدد محبت کی علامت نہیں، فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا دوٹوک مؤقف

فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے یہ واضح کیا کہ شوہر کا بیوی پر تشدد کسی طور بھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتا، بلکہ ایسے خیالات معاشرے میں تشدد کو معمول بنانے کا باعث بنتے ہیں۔

فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کی نند نے انہیں سوشل میڈیا سے کچھ وائرل ویڈیوز بھیجیں، جن میں ایک ڈاکٹر یہ دعویٰ کر رہی تھیں کہ اگر کوئی شوہر بیوی کو مارتا یا اس پر ظلم کرتا ہے تو یہ دراصل اس کی محبت کی نشانی ہے اور عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے اپنی خودداری کو بھی قربان کر دے۔

ان کے مطابق وائرل ویڈیوز میں ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت کو اپنے شوہر کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے تاکہ وہ باہر نہ دیکھے۔

انہوں نے پوسٹ میں ڈاکٹر کے اس غیر سنجیدہ عمل کی مذمت کی، جو اس قسم کے خیالات کی حوصلہ افزائی کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں معاشرے میں تشدد کو معمول سمجھا جا سکتا ہے اور کہا کہ یہ خیالات واقعی نقصان دہ ہیں، بالکل غلط ہیں اور نفسیات کے خلاف ہیں۔

فیروز خان کی دوسری اہلیہ نے مزید لکھا کہ تشدد اور ظلم کبھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتے، محبت عزت، خیال رکھنے اور مہربانی کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے، نہ کہ کسی کو مارنے یا ذلیل کرنے سے۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ نفسیات کبھی یہ نہیں کہتی کہ عورت اپنی عزت چھوڑ دے اور کسی کو یہ نہیں کہا جانا چاہیے کہ وہ شادی کے لیے اپنی خودداری قربان کرے، کیونکہ ایک صحت مند رشتہ اعتماد، عزت اور تحفظ پر قائم ہوتا ہے، نہ کہ قابو پانے یا خوف پر۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹرز یا پروفیشنلز سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں کریں گے تو اس سے تشدد کو معمول سمجھا جا سکتا ہے اور جرائم کی شرح بڑھ بھی سکتی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ وہ کسی کو نشانہ نہیں بنا رہیں اور نہ ہی نام لے رہی ہیں، لیکن واضح کرنا چاہتی ہیں کہ کسی بھی پہلو سے دیکھیں تو یہ خیالات غلط اور خطرناک ہیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورتیں اکثر ایسی چیزیں برداشت کرتی ہیں اور ذہنی اذیت کا شکار ہوتی ہیں اور یہ کہنا کہ وہ اپنی عزت پر سمجھوتہ کریں ان کے دکھ میں اضافہ ہی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے 2018 میں علیزے سلطان سے شادی کی تھی۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام پر طلاق کی تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی دائر کر دیا تھا، جب کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک بچوں کی حوالگی اور کفالت سے متعلق قانونی جنگ بھی جاری رہی، بعد میں عدالتی فیصلے کے تحت بیٹا فیروز خان کے حوالے کیا گیا، جب کہ بیٹی علیزے سلطان کے ساتھ رہتی ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان