ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کا سایہ منڈلانے لگا، وفاق کی اسکیموں میں بڑی کٹوتیاں

ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کا سایہ منڈلانے لگا، وفاق کی اسکیموں میں بڑی کٹوتیاں

اے پی سی سی نے ریکارڈ 4 ہزار 83 ارب روپے مالیت کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت نگرانی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں تقریباً تمام شعبوں کے لیے فنڈز میں کٹوتی کی گئی ہے، تاہم سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں اضافے اور ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سالانہ پلاننگ کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے ریکارڈ 4 ہزار 83 ارب روپے مالیت کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی، یہ رقم پنجاب اور سندھ کی معاونت سے ممکن ہوئی جن کے پاس مرکز کے مقابلے میں زیادہ مالی طاقت ہے، کیونکہ مرکز مالیاتی خودمختاری، قرضوں کی ادائیگی اور سیکیورٹی ضروریات کی وجہ سے مالی مسائل کا شکار ہے۔

اس خرچ کی بنیاد پر حکومت نے آئندہ سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے جس میں زرعی پیداوار کا ہدف 4.4 فیصد، صنعت کا 4.3 فیصد اور خدمات کے شعبے کا 4 فیصد رکھا گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں مالی مشکلات پر کھل کر بات کی گئی اور صوبائی نمائندوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی قیادت کو قائل کریں کہ اب وفاقی فنڈز کا مطالبہ نہ کریں، کیونکہ ان کے اپنے مالی وسائل خاصے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کچھ حدود کا سامنا ہے، لہٰذا اصل چیلنج یہ ہے کہ محدود وسائل سے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جائیں، تاکہ قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے ’5Es‘ پر مبنی 5 سالہ منصوبہ اور ’اُڑان پاکستان پروگرام‘ کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔

تاہم صوبوں نے عندیہ دیا کہ مرکز اور آئی ایم ایف کے ساتھ قومی مالیاتی معاہدے کے تحت وعدہ کیا گیا سرپلس ممکنہ طور پر فراہم نہیں کر سکیں گے، کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی ریونیو کمی سے ان کے حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ان مسائل کے پیش نظر اے پی سی سی نے فیصلہ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹیز (ڈی ڈی ڈبلیو پیز) کی جانب سے نئی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری پر مکمل پابندی ہوگی۔

وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی ڈی ڈبلیو پی سطح کی اسکیموں کی منظوری پر آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک پابندی ہو تاکہ توجہ قومی سطح کے بڑے اور غیرملکی امدادی منصوبوں پر مرکوز کی جا سکے، اس اقدام سے مالیاتی نظم و ضبط قائم رہے گا، مستقبل کی مالی ذمہ داریاں کم ہوں گی اور پانی و ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی جا سکے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسی لیے حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 880 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ایک ہزار 100 ارب روپے کے مقابلے میں 20 فیصد اور اصل بجٹ ایک ہزار 400 ارب روپے کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے، تاہم حکومت نے پی ایس ڈی پی کا ہدف ایک ہزار ارب روپے رکھا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ نافذ کردہ پیٹرولیم لیوی سے بلوچستان میں این 25 ہائی وے کے لیے 120 ارب روپے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کیلئے کم رقوم مختص کی گئیں
تمام مشکلات کے باوجود، حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو رواں مالی سال کے برابر ہے، ضم شدہ اضلاع کے لیے بھی رقم 70 ارب روپے پر برقرار رکھی گئی ہے، صرف ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کے لیے رقم بڑھا کر 332 ارب روپے کر دی گئی، جو رواں مالی سال 268 ارب روپے تھی۔

دیگر تمام شعبوں، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان جیسے خصوصی علاقوں کے لیے فنڈز کم کیے گئے ہیں۔

انفرااسٹرکچر شعبے کو 644 ارب روپے ملیں گے، جو رواں سال کے 661 ارب سے کم ہیں، توانائی کے شعبے کی مختص رقم 169 ارب سے کم ہو کر 144 ارب روپے کر دی گئی، بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے باوجود پانی کے شعبے کے لیے فنڈز 135 ارب سے کم کرکے 109 ارب روپے کر دیے گئے۔

فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی رقم 89 ارب سے کم کرکے 59 ارب (34 فیصد کم)، سماجی شعبے کو 200 ارب کے بجائے 150 ارب روپے ملیں گے (یعنی 25 فیصد کم) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے مختص رقم 75 ارب سے کم کرکے 63 ارب روپے (16 فیصد کم) کردی گئی۔

اسی طرح سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 62 ارب کے بجائے 53 ارب روپے، گورننس سے متعلق منصوبے کے لیے 17 ارب سے کم ہوکر 9 ارب، پیداواری شعبوں کے لیے رقم 15 ارب سے کم کرکے 11 ارب کر دی گئی ہے، زرعی شعبے کی مختص رقم صرف 3 ارب رہ گئی ہے، جو گزشتہ سال 8 ارب روپے تھی۔

صوبوں کے ترقیاتی منصوبے
چاروں صوبے مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار 795 ارب روپے خرچ کریں گے، جن میں پنجاب کا حصہ ایک ہزار 188 ارب، سندھ کا 888 ارب (جو بعد میں ایک ہزار ارب ہو سکتا ہے)، خیبر پختونخوا کا 440 ارب اور بلوچستان کا 280 ارب روپے ہے۔

وفاقی ادارے بھی مجموعی طور پر 288 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے، جس سے کُل ترقیاتی اخراجات 4 ہزار 83 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے، یہ پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 21 فیصد زیادہ ہیں، لیکن اس کا بڑا حصہ صوبوں کے بڑھتے ہوئے بجٹ کی وجہ سے ہے۔

محدود مالی وسائل
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ محدود مالی وسائل اور مسابقتی ترجیحات کے باوجود حکومت ترقیاتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وسائل کی اسٹریٹجک تقسیم، کارکردگی پر مبنی منصوبہ بندی اور صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دے رہی ہے، حکومت کا وژن ہے کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر اور 2047 تک 3 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنایا جائے۔

31 مئی تک ایک ہزار 36 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جب کہ 596 ارب روپے خرچ کیے گئے، پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کی مجموعی منظوری شدہ لاگت 13 ہزار 427 ارب روپے ہے، جب کہ مستقبل کی مالی ذمہ داریاں 10 ہزار 216 ارب روپے ہیں، جس کی وجہ سے منصوبوں کو ترجیح دینے کا عمل روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ایک ہزار ارب روپے کے پی ایس ڈی پی میں 270 ارب روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے، جس میں دیامر بھاشا ڈیم اور 26-2025 میں حیدرآباد–سکھر موٹروے کی تعمیر کو ترجیح دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کم ترجیحی منصوبوں کے بارے میں کہا کہ حکومت نے ایک ہزار ارب روپے مالیت کے 118 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے، جنہیں وسائل کی بچت کے لیے مؤخر یا ختم کیا جا سکتا ہے

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار