نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں سفاک بیٹے نے 5 ہزار روپے نہ دینے پر ماں کو قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں ڈال کر پھینک دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا دل خراش واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع حصار میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے 5 ہزار روپے مانگے، ماں نے بیٹے کو 5 ہزار روپے دینے سے انکار کیا تو طیش میں آکر بیٹے نے ماں کا گلہ دبایا، اس کے بعد لاش کو چھپانے کیلئے سوٹ کیس میں ڈال دیا اور سوٹ کیس کو ٹرین میں لے جا کر ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سنگم میں پھینک آیا
پولیس نے بتایا کہ معمول کے مطابق دوران گشت پولیس نے ایک سوٹ کیس کو پایا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایک خاتون کی لاش موجود تھی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیجا گیا، موت کی وجہ جاننے کے بعد کارروائی کی گئی اور حصار کی پولیس کو آگاہ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کے شوہر اور بیٹی کو بھی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی شناخت پرتیما دیوی کے نام سے ہوئی جو کاٹن کی فیکٹری میں کام کرتی تھی جبکہ بیٹے کی شناخت ہمانشو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21 سال ہے، پولیس نے قاتل بیٹے ہمانشو کیخلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































