کراچی: (ویب ڈیسک) بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کر دی گئی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز نے مسافروں کی ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کردی ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایئرلائنز کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ آفیسر اور معاون کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لاؤنج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں تھی۔
ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتا، مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت سے متعلق تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، یہ فارم عوام کی آسانی کیلے بنایا گیا تھا۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…








































