بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سب وے ٹرین حادثے کے دوران 102 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔
چینی خبررساں ادارے نے بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ چین کا دارالحکومت بیجنگ میں چانگپنگ لائن پر ایک ٹرین برف اور پھسلن کی وجہ سے مؤثر طریقے سے بریک لگانے میں ناکام رہی اور اگلی ٹرین سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد تقریبا 515 افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیجا گیا، جن میں سے 102میں فریکچر پایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































