بھارت نے بغیر اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہیڈتریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

بھارت نے بغیر اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہیڈتریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

بھارت نےایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع دیے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہوگیا، پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی آمد میں اضا فہ ہوا ہے، مگر صورتحال معمول پر ہے، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادر آباد پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور اب درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اب بہاؤ ایک لاکھ پچھتر ہزارپر آگیا مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

قبل ازیں فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج سڑسٹھ ہزار نو سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا، بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے تھے، جس سے دریائے چناب میں ایک مرتبہ پھر ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8 لاکھ کیوسک کا ریلا پاکستان پہنچے گا۔

بھارت نے چند روز قبل بھی 9 لاکھ کیوسک کا سلابی ریلا چھوڑا تھا، تاہم اس وقت دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریا اس معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی۔

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ہر طرف مکانات، راستے، سڑکیں گھر سب سیلابی پانی میں ڈوبے نظر آرہے ہیں جب کہ مختلف علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر مسلسل دوسرے روز بھی شدید سیلابی صورتحال ہے جب کہ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا مسلسل چوتھے روز بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی، دریائے راوی میں 78 ہزار کیوسک ریلا گزر رہا ہے۔

دریائے چناب کا بڑا ریلا آج رات ملتان سے گزرنے کا امکان
دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانےکے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا۔

جھنگ میں بڑا آبی ریلا داخل ہونے سے 200 کے قریب دیہات زیر آب آگئے، سیکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دریائے چناب کا بڑا ریلا آج رات ملتان سے گزرنے کا امکان ہے، شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ پر ڈائنا مائٹ نصب کردیے گئے جب کہ ضرورت پڑنے پر بارودی مواد سے شگاف ڈالا جائے گا۔

منڈی بہاوالدین میں ہیڈ قادرآباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جب کہ سیلاب سے پھالیہ کے 140 سے زائد دیہات اور کچی بستیاں ڈوب گئیں۔

کبیر والامیں سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا، لوگ پریشانی کی حالت میں سیلابی ریلے کو دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔

پنجاب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، تھرمل ڈرون کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ڈھونڈ کر ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے 15 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’غیر معمولی‘ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے درج ذیل 15 اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

جھنگ، ملتان، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، تاندلیانوالہ، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبے میں حالیہ سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے ساڑھے 7 لاکھ کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ اس وقت حکومت پوری طرح الرٹ ہے اور انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تریموں بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب پر واقع تریموں بیراج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ چار لاکھ 55 ہزار اکیاون کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اسی دوران، دریائے راوی میں بلوکی ہیڈ ورکس پر اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی بہاؤ بالترتیب ایک لاکھ 86 ہزار 515 اور دو لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند
سیالکوٹ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک سیلاب کے پیش نظر بند رہیں گے.

ڈپٹی کمشنر سبا اسغر علی کے دفتر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ’طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے‘ بند رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب، لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق لاہور کے تمام اسکول کل سے کھل جائیں گے، سوائے ان اسکولوں کے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واقع ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام اسکول یکم ستمبر 2025 کو دوبارہ کھلیں گے، سوائے ان اداروں کے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واقع ہیں یا اس وقت بطور فلڈ ریلیف کیمپس استعمال ہو رہے ہیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، تحصیل پھالیہ کے 18 دیہات میں اسکولوں اور کالجوں کی بندش کا حکم جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں جاری سیلاب اور بلند پانی کی سطح کے باعث یکم سے 7 ستمبر تک 18 دیہات کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

سرکاری اسکول عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل
دریائے راوی کے اطراف کی بستیوں میں واقع سرکاری اسکولوں کو گزشتہ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کلاس رومز کے اندر بلیک بورڈ اور بینچوں کی جگہ گدے، کپڑوں کے بنڈل اور برتن رکھے ہیں، یہ وہ مختصر سامان ہے جو لوگ پانی کے گھروں اور کھیتوں کو نگل جانے سے پہلے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے 6 اضلاع میں ریلیف راشن کی فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ایم اے نے آج اپنی وسائل سے 8 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ وزیرآباد اور حافظ آباد کے لیے ریلیف راشن کے ساتھ روانہ کیا ہے، ایک راشن بیگ کا وزن 46 کلو گرام ہے اور اس میں 22 اشیا شامل ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق ناروال اور سیالکوٹ میں ریلیف سامان پہنچا دیا گیا ہے جب کہ چنیوٹ اور جھنگ کے لیے سامان آئندہ دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔

’پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا‘
اس سے قبل، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پنجاب میں سیلاب سے اب تک 33 افراد جاں بحق جب کہ 20 لاکھ افراد اور 2200 دیہات متاثر ہوئے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے اور اب تک 7 لاکھ افراد نے متاثرہ علاقوں سے انخلا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ سلیمانکی پر پانی بڑھ رہا ہے اور ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک پانی موجود ہے اور شام تک یہاں پانی کی سطح عروج پر ہوگی، انہوں نے خبردار کیا کہ ہیڈسلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے اطراف دیہات متاثر ہوسکتے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں کل تک ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچےگا، ستلج اور چناب کا پانی 2 ستمبر کو ملےگا، تریموں ہیڈورکس پربہاؤ میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے تاہم ستلج اور راوی کا پانی مزید دیہات کو متاثر کرے گا جبکہ دریائے چناب کا پانی مظفرگڑھ ملتان کو متاثر کرے گا۔

دوسری جانب، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

غذر کو بڑھتے ہوئے سیلابی خطرے کا سامنا
ادھر گلگت بلتستان میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے غذر میں برفانی گلیشیئر کے زیادہ پگھلنے کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یٰسین ویلی کے ڈارکوت اسٹیشن پر درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت غذر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر کے زیادہ پگھلنے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے برفانی جھیلوں کے پھٹنے (گلوف)، نالوں اور چشموں میں اچانک آنے والے سیلاب اور نشیبی بستیوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔

مقامی رہائشی گل شیر نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ ان دیہات میں لوگ خیموں میں بغیر بنیادی سہولتوں کے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں اور ہمارے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے، کیوں کہ اسکول تباہ ہو گئے ہیں اور ان اداروں تک جانے والی سڑکیں بند ہیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان