بنگلہ دیش میں حسینہ کے وفاداروں کےخلاف ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع، 1308 شرپسند گرفتار

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے مجیب الرحمٰن کا گھر جلانے کیخلاف بھارت کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا
بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلبہ پر حملے کے بعد ملک بھر میں ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع کرتے ہوئے 1308 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

بی ایس ایس نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کے مختلف حصوں سے کم از کم 1308 شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس انعام الحق ساگر نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب آمرانہ حکومت سے تعلق رکھنے والے گروہوں نے طلبہ کے گروپ پر حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں انقلاب کے بعد حسینہ واجد کی برطرفی کے نتیجے میں اقتدار سنبھالنے والی عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کے سربراہ جہانگیر عالم چوہدری نے اسے ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ کا نام دیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم شیطانوں کو جڑ سے اکھاڑ نہیں دیتے، کئی دنوں کی بدامنی کے بعد بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن کیے گئے، ڈھاکا میں حسینہ واجد کے محل پر ہجوم کے حملے کے 6 ماہ بعد بدھ کے روز مظاہرین نے کھدائی کرنے والی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے خاندان سے منسلک عمارتوں کو منہدم کر دیا تھا۔

یہ مظاہرے ان اطلاعات کے جواب میں شروع کیے گئے تھے کہ 77 سالہ حسینہ واجد، جنہوں نے انسانیت کے خلاف مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری کی خلاف ورزی کی ہے، ہمسایہ ملک بھارت میں جلاوطنی کے دوران فیس بک نشریات میں نظر آئیں گی۔

حسینہ کے خاندان کی تباہ ہونے والی عمارتوں میں میوزیم اور مرحوم والد، بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمٰن کا سابق گھر شامل ہے، عبوری حکومت نے تشدد کا الزام حسینہ واجد پر عائد کیا تھا۔

جمعے کے روز عبوری رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بھی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی، یونس نے ایک بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کا احترام وہ چیز ہے جو نئے بنگلہ دیش کی تعمیر کے لیے اہم ہے، اور یہ فسطائی حکومت کے تحت پرانے بنگلہ دیش سے الگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان شہریوں کے لیے جو اٹھ کھڑے ہوئے اور حسینہ حکومت کا تختہ الٹ دیا، اب اپنے آپ کے لیے اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں کے لیے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے شہری اور انسانی حقوق کا احترام کرنے اور قانون کے تحت کام کرنے کے اپنے اصولوں کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔

اس کے چند گھنٹوں بعد ڈھاکا کے ضلع غازی پور میں اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسپریشن کے ارکان پر حملہ کیا گیا، جسے حسینہ واجد کے خلاف بغاوت بھڑکانے کا سہرا دیا جاتا ہے۔

اس طاقتور گروپ نے (جس کے ارکان حکومتی کابینہ میں شامل ہیں) کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی مداخلت ناقابل قبول

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان رفیق العالم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے بانی کے گھر کے انہدام کے بارے میں نئی دہلی کا بیان غیر ضروری اور غیر متوقع ہے۔

دی ڈیلی اسٹار کے مطابق رفیق العالم نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے 5 فروری کو بنگلہ دیش میموریل میوزیم کی تباہی سے متعلق بیان کے بارے میں پوچھا گیا۔

6 فروری کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی غاصبانہ مزاحمت کی علامت شیخ مجیب الرحمٰن کی تاریخی رہائش گاہ کو تباہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو آزادی کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں، جس نے بنگلہ دیشی شناخت اور فخر کو پروان چڑھایا وہ بنگلہ دیش کے قومی شعور کے لیے اس رہائش گاہ کی اہمیت سے آگاہ ہیں، توڑ پھوڑ کے اس عمل کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر رفیق العالم نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ریمارکس عبوری حکومت کے علم میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے داخلی معاملات پر یہ بیان غیر متوقع اور غیر ضروری ہے، ہم نے پڑوسی ملک میں کئی بدقسمت حالات دیکھے ہیں لیکن بنگلہ دیش دوسرے ممالک کے داخلی معاملات پر بیان جاری نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش دوسرے ممالک سے بھی اسی طرح کی شائستگی کی توقع رکھتا ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان