کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے ہیں جن سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکے کی آوازسنی گئی ہے، دھماکے کے جائے وقوعہ اور نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی مولاناعبدالحق چوک کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
علاوہ ازیں جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار میں ہوٹل کے قریب کریکر حملے سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کریکر ٹرک کے قریب پھینکا تھا۔







































