بلوچستان: قلات اور کیچ کے اضلاع میں فورسز پر حملے، 4 اہلکار شہید، 8 زخمی

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات اور کیچ اضلاع میں فرنٹیئر کور اور لیویز کی چیک پوسٹوں پر مسلح حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

ایک واقعے میں نوشکی کے ایک پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ کو اتوار کی علی الصبح توگھو چھپیئر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رعد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے چوکی پر فائرنگ کی، لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو قلات کے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا۔

شہید اہلکار کی شناخت علی نواز لانگو کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں غلام علی اور محمد ایوب لانگو شامل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی رات دیر گئے نیم فوجی فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حکام کا کہنا ہے کہ چوکی پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 جوان شہید اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شہید ایف سی اہلکاروں کی شناخت نائیک گل سنت، لانس نائیک رانا ذاکر اور سپاہی لکھمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، سپاہی لکھمیر کا تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے تھا۔

حملے کے بعد ایف سی کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے ہفتے کی رات مشکی کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن اور لیویز فورسز کے اسٹیشن پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم دونوں مقامات پر موجود اہلکاروں نے مزاحمت کی اور دونوں عمارتوں میں داخل ہونے کی ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

دستی بم کا حملہ

اتوار کی شام نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نوشکی میں ایک پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکا، حکام نے بتایا کہ ڈیوائس عمارت کے قریب پھٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی جس کا پولیس اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کے نتیجے میں تھانے کی ایک دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے شہید علی نواز اور دیگر شہدا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس