برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے، پولنگ کا آغاز

لندن: لیبر پارٹی حکومت بنائے گی یا ایک بار پھر ٹوری پارٹی ہو گی کامیاب؟، برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے، عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
عام انتخابات کے دوران معیشت میں بہتری، تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسائل، تعلیم اور صحت میں بہتری، بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات میں کمی کی امیدوار لگائے تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ایک بار پھر انتخابات میں جیت کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹرامر بھی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں، غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کی بدولت گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یوکے اور آزاد امیدوار کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
ادھر یو گوو پول کے مطابق برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، برطانوی ایوان زیریں میں لیبر پارٹی 212 نشستوں کے ساتھ بڑی پارٹی ہو گی، لیبر پارٹی، وگ پارٹی کا 1832ء کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے، وگ پارٹی نے 1832ء میں 224 سیٹیں حاصل کی تھیں، لیبر پارٹی تقریباً 2 صدیوں کے بعد ایوان کی بڑی واحد پارٹی بن سکتی ہے۔
انتخابات میں کن پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا
یہاں ہم انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں پر نظر ڈالتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کی قیادت کون کر رہا ہے اور وہ اس بار کس ایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی
کنزرویٹوز کے رہنما وزیر اعظم رشی سونک جو اکتوبر 2022 میں اس وقت اقتدار میں آئے جب انہیں کنزرویٹو پارٹی کی قیادت اور لز ٹرس کی مختصر مدت کی وزارت عظمیٰ کے بعد خراب معیشت وراثت میں ملی، اس پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں 365 نشستیں حاصل کی تھیں۔
رشی سونک آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجوایٹ اور گولڈ مین سیکس ہیج فنڈ مینیجر، برطانیہ کے پہلے غیر سفید فام رہنما اور وزیر اعظم بننے والے پہلے ہندو ہیں۔
کنزرویٹوز نے عوام سے کیا وعدے کیے ہیں ؟
معیشت کو مستحکم کرنا اور ٹیکسوں میں سالانہ تقریباً 17 ارب پاؤنڈ کی کمی، صحت عامہ کے اخراجات کو افراط زر سے زیادہ کرنا اور 2030 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 2.5 فیصد تک بڑھانا۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے فنڈ ٹیکس چوری اور فلاحی اخراجات کم کرکے حاصل کیے جائیں گے، پارٹی نے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کرنے اور سیاسی پناہ طلب کرنے والے کچھ لوگوں کو روانڈا بھیجنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
لیبر پارٹی
لیبر پارٹی کے رہنما61 سالہ کیئر سٹارمر ہیں ۔ برطانیہ اینڈ ویلز کے سابق چیف پراسیکیوٹر وکیل برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بننے کے لیے پسندیدہ قرار دیئے جارہے ہیں۔
اعتدال پسند اورعملی کاموں پر یقین رکھنے والے سٹامر نے اپنی پارٹی کو سابق رہنما جیریمی کوربن کی زیادہ کھلی سوشلسٹ پالیسیوں سے دور رکھنے اور اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
ان کے بارے میں ناقدین کہتے ہیں کہ وہ جوش وخروش، خواہشات سے عاری ہیں لیکن ان کی قیادت میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، لیبر پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں 202 نشستیں حاصل کی تھیں۔
لیبرپارٹی کا ایجنڈا کیا ہے اور اس کے وعدے کیا ہیں؟
اس پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور بنیادی ڈھانچے کی 10 سالہ حکمت عملی کے تحت ریلوے جیسے برطانوی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا شامل ہے ، اسی طرح توانائی کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ریاستی ملکیت والی صاف توانائی کی کمپنی قائم کرنا، جس کے لیے سرمایہ تیل اور گیس کی بڑی کمپنیوں کو غیر متوقع طور پر ہونے والے بڑے منافع پر ٹیکس سے ملے گا۔
سرکاری سکولوں میں ہزاروں نئے اساتذہ کو تنخواہ دینے کے لیے نجی سکولوں پر ٹیکس لگانا، علاج کے لیے انتظار کے وقت میں کمی لانا جو اس وقت ریکارڈ زیادہ ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس
ایڈ ڈیوی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کےرہنما ہیں ، 58 سالہ ڈیوی پہلی بار 1997 میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے، معاشیات کے سابق محقق رہنے والے ڈیوی نے 2012 سے 2015 تک کنزرویٹو-لبرل ڈیموکریٹ اتحاد کے تحت حکومت کے توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔
وہ 2019 میں بائیں جانب جھکاؤ رکھنے والے لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما بنے وہ عوام میں زیادہ شہرت نہیں رکھتے تھے اور موجودہ انتخابات میں اس کیلئے انہیں کافی تگ و دو کرنی پڑی ۔
جیسا کہ انہوں نے مختلف سٹنٹس کر کے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی جن میں بنجی جمپنگ بھی شامل ہے، اس کارروائی کا مقصد ووٹروں کو ترغیب دینا تھا کہ وہ ’دلیرانہ قدم اٹھائیں، لبرل ڈیموکریٹس نے گزشتہ انتخابات میں 11 نشستیں جیتیں ۔
لبرل ڈیموکریٹس کے وعدے کیا ہیں؟
اس پارٹی کے ایجنڈے میں برطانیہ میں صحت اور سماجی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانا ، بشمول گھر پر نرسنگ کی مفت سہولت متعارف کروانا، قابل تجدید توانائی اور گھر کو گرم رکھنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری، فضلہ دریا میں بہانے والی پانی کمپنیوں پر پابندیاں ، ووٹ ڈالنے کی عمر کم کرکے 16 سال کرنااور یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ میں شمولیت شامل ہیں ۔
ریفارم یو کے
60سالہ نائیجل فراج اس پارٹی کے رہنما ہیں ، فراج جو اپنی شعلہ بیانی سے سیاست میں ہلچل مچانے کا ہنر رکھتے ہیں ، انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے کنزرویٹو پارٹی کے لیے سنگین درد سر پیدا کر دیا ہے۔
بریگزٹ کے بڑے حامی، فراج امیگریشن میں کمی اور ’برطانوی اقدار‘ پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے وعدوں سے بہت سے مایوس کنزرویٹو ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں، فراج اس سے قبل سات بار پارلیمنٹ کا انتخاب لڑ چکے ہیں لیکن کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
گزشتہ انتخابات میں ان کی پارٹی کوئی نشست نہیں جیت سکی، اگرچہ اس سال ریفارم یو کے کے پہلے امیدوار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے جب کنزرویٹو پارٹی کے سابق نائب سربراہ لی اینڈرس پارٹی چھوڑ کر ریفارم یوکے میں شامل ہو گئے۔
ریفارم یو کے نے عوام سے کیا وعدے کیے ہیں؟
ریفارم یو کے جن وعدوں پر انتخابی میدان میں اتری ہے ان میں تمام ’غیر ضروری امیگریشن‘ کو منجمد کرنا اور غیر ملکی طلبہ کو ان زیر کفالت افراد کو اپنے ساتھ برطانیہ لانے سے روکنا اور انسانی حقوق سے متعلق یورپی کنونشن سے علیحدگی شامل ہے تاکہ سیاسی پناہ کے طلب گاروں کو انسانی حقوق کی عدالتوں کی مداخلت کے بغیر ملک بدر کیا جا سکے۔
سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی)
سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی قیادت جان سوینی کررہے ہیں ، 60 سالہ سوینی مئی میں صرف ایک سال میں ایس این پی کے تیسرے سربراہ بن گئے۔
سوینی طویل عرصے سے پارٹی میں ہیں ، وہ 15 سال کی عمر میں پارٹی میں شامل ہوئے اور اس سے قبل 2000 سے 2004 تک پارٹی کی قیادت کر چکے ہیں، گزشتہ الیکشن میں سکاٹش نیشنل پارٹی نے 48 نشستیں حاصل کی تھیں۔
پارٹی کے وعدے کیا ہیں؟
جان سوینی کہتے ہیں کہ اگر ان کی پارٹی سکاٹ لینڈ میں اکثریت حاصل کر لیتی ہے تو وہ لندن میں قائم برطانوی حکومت کے ساتھ سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کریں گے، وہ یورپی یونین اور یورپی سنگل مارکیٹ میں دوبارہ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے صحت عامہ کے لیے فنڈز بڑھانے، برطانیہ کے سکاٹ لینڈ میں جاری جوہری منصوبے کو ختم کرنے اور غزہ میں فوری فائر بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
گرین پارٹی
گرین پارٹی کی قیادت کارلا ڈینیئر اور ایڈرین ریمزی کررہے ہیں ، 38 سالہ ڈینیئر پیشہ کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہیں، 2011 میں گرین پارٹی میں شمولیت سے قبل انہوں نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں کام کیا۔
ڈینیئر جنوب مغربی برطانوی شہر برسٹل میں نو سال تک مقامی سطح کی سیاست میں حصہ لے چکی ہیں ، انہیں 2021 میں رامسے کے ساتھ گرین پارٹی کا شریک سربراہ منتخب کیا گیا، وہ بلدیاتی سیاست میں بھی سرگرم رہیں اور انہیں ماحول کے لیے سرگرم رفاہی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے، گرین پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں صرف ایک نشست حاصل کی ۔
گرین پارٹی برطانوی عوام سے کیا وعدے کررہی ہے؟
اس پارٹی کے انتخابی ایجنڈے میں جوہری توانائی کو مرحلہ وار ختم کرنا اور ماحول کی تباہی کا سبب بننے والی گیسوں کا برطانیہ میں اخراج کا 2040 تک خاتمہ شامل ہے ۔
علاوہ ازیں گرین پارٹی نے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے سالانہ 24 ارب پاؤنڈ خرچ کرنے اور گرین اکانومی میں سالانہ 40 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے فنڈ کاربن ٹیکس، بہت زیادہ امیر لوگوں پر نیا ویلتھ ٹیکس اور زائد آمدنی والے لاکھوں افراد پر انکم ٹیکس بڑھا کر حاصل کیا جائے گا۔
انتخابات کے نتائج کے بعد صورتحال کیا ہوگی ؟
برطانوی میڈیا کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد، بادشاہ چارلس سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی کے قائد سے وزیراعظم بننے اور حکومت بنانے کے لیے کہیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کا سربراہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے۔
اگر کوئی بھی جماعت پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں کر پاتی یعنی وہ صرف اپنے ارکان پارلیمان کی مدد سے قانون سازی نہیں کر سکتی تو نتیجہ معلق پارلیمنٹ ہے۔
اس وقت، ایوان میں سب سے بڑی جماعت کسی بھی قانون کو منظور کرنے کے لیے دوسری پارٹیوں کے ووٹوں پر انحصار کرتے ہوئے، کسی دوسری پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے یا اقلیتی حکومت کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان