برآمدات کے فروغ کیلئے 5 سالہ ٹیرف اصلاحات کے منصوبے کی منظوری

اصلاحات کے پہلے مرحلے میں 0، 5، 10، 15 اور 20 فیصد کے سلیب کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی کا آسان ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے
ایک اہم پالیسی تبدیلی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 26-2025 میں اعلان کیے جانے والے جامع پانچ سالہ ٹیرف اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دی، جس کا مقصد کسٹم ڈیوٹی، اضافی کسٹم ڈیوٹی، خام مال اور نیم تیار اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی، اور مخصوص صنعتوں کے لیے مجموعی محصولات کے تحفظات میں مرحلہ وار کمی کرنا ہے۔
اصلاحات کے پہلے مرحلے میں، جو اگلے بجٹ کے ساتھ شروع کیا جائے گا، 0، 5، 10، 15 اور 20 فیصد کے سلیب کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی کا آسان ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے۔ موجودہ 16 فیصد سلیب کو 15 فیصد تک کم کیا جائے گا، جبکہ 11 فیصد کی شرح 10 فیصد تک گر جائے گی۔ 3 فیصد سلیب کو ختم کر دیا جائے گا اور مصنوعات یا تو زیرو ڈیوٹی کیٹیگری یا 5 فیصد کے نئے سلیب میں منتقل ہو جائیں گی۔

مجوزہ ٹیرف تبدیلی آئندہ بجٹ میں 4 ہزار 294 ٹیرف لائنوں پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس پلان میں 545 ٹیرف لائنوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کو 4 سے 2 فیصد پر لانے، 2 ہزار 227 ٹیرف لائنوں پر 6 سے 4 فیصد کرنے، اور 20 فیصد سے اوپر کی کسٹم ڈیوٹی سے مشروط تمام مصنوعات کے لیے 7 سے 6 فیصد کرنا بھی شامل ہے۔

حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے جو اس وقت مختلف مصنوعات پر 90 فیصد تک پہنچ جاتی ہے، جنہیں زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ٹیرف میں بڑی اصلاحات کی حمایت کی ہے۔

اگلے سال کے بجٹ میں مزید خاطر خواہ کٹوتی کا امکان ہے، جبکہ منصوبے کے آخری تین سالوں میں ٹیرف میں بتدریج، لیکن معمولی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

تخمینوں کے مطابق اس ٹیرف کی معقولیت سے منصوبے کے مکمل نافذ ہونے تک برآمدات میں تقریباً 5 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے، جس سے عالمی تجارتی پوزیشن کو مزید مسابقتی کرنے کی طرف پاکستان کی مہم کو تقویت ملے گی۔

پانچ سالہ روڈ میپ
آٹو، آئرن اور اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور پلاسٹک جیسی صنعتیں جو فی الحال 100 فیصد اور 150 فیصد کے درمیان موثر ٹیرف کی شرح سے محفوظ ہیں، ان شرحوں میں کمی کرکے 50 سے 60 فیصد تک لائی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح درآمدی متبادل سے ہٹ کر برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کی طرف جانا ہے۔

اپنے بلند حوصلہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت، حکومت نے پانچ سالوں کے اندر سادہ اوسط ٹیرف کو موجودہ 19 فیصد سے کم کرکے 9.5 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

منصوبے میں ایک اہم ایڈجسٹمنٹ میں ڈیوٹی سلیبس کی تنظیم نو، 0، 3، 11، 16 اور 20 فیصد کے موجودہ سلیب کو 0، 5، 10 اور 15 فیصد کے ہموار نظام کے ساتھ تبدیل کرنا شامل ہے۔ یہ نہ صرف ٹیرف ڈھانچے کو سادہ بنائے گا بلکہ یقینیت، شفافیت اور کاسکیڈنگ مارجنز بھی فراہم کرے گا جو انتظام میں آسان اور تعمیل میں سہل ہوں گے۔

پانچ سالہ نفاذ کی مدت کے اختتام تک، ٹیرف میں کی جانے والی اصلاحات 15 فیصد کا ایک یکساں زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی سلیب متعارف کرائیں گی، جس سے مخصوص شعبوں کے لیے 20 فیصد سے زائد کی جو بلند ترین ڈیوٹیاں پہلے موجود تھیں، اور بنیادی طور پر آٹو انڈسٹری پر اثر انداز ہو رہی تھیں، وہ ختم ہو جائیں گی۔

اضافی کسٹم ڈیوٹیز جو فی الحال مختلف سلیبز میں 2، 4، 6 اور 7 فیصد ہیں، اگلے تین سے چار سالوں میں مرحلہ وار صفر کر دی جائے گی۔

ریگولیٹری ڈیوٹیز، جو اس وقت مختلف مصنوعات پر 5 سے 90 فیصد تک ہیں، کو بھی پانچ سالوں میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، جس سے درآمدی لاگت میں کمی آئے گی اور مارکیٹ تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

مزید برآں، کسٹمز کا 5واں شیڈول، جو صنعت کے لیے مخصوص ٹیرف رعایتیں فراہم کرتا ہے، کو تحلیل کر دیا جائے گا، اس کے تحت آنے والی تمام مصنوعات مرحلہ وار طریقے سے پہلے شیڈول میں منتقل ہو جائیں گی۔

ٹیرف اصلاحاتی منصوبے کے مطابق، یہ رعایتیں یا تو ختم کر دی جائیں گی یا تمام صنعتوں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گی، جس سے تمام صنعتوں میں زیادہ مساوی تجارتی پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی
حکومت نے اپنی تجارتی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی لاتے ہوئے برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جامع تحقیق، کامیاب معیشتوں کے تجربات اور پاکستان کے اپنے معاشی تجربے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ڈیوٹیز میں نمایاں کمی سے کمزور شعبوں اور صنعتوں کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی، کاسکیڈنگ اصول برقرار رکھا جائے گا اور صنعتیں اب بھی تحفظ کی کافی زیادہ موثر شرحوں سے فائدہ اٹھائیں گی۔

موجودہ بلند، پیچیدہ، اور امتیازی ٹیرف ڈھانچے نے صرف چند بڑے کاروباروں کی حمایت کی ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ کم کارگر اور غیر پیداواری ہو گئے ہیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان