باڈی لینگویج سیکھیں!

لاہور: سامنے والے شخص کے دماغ میں کیا چل رہا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے؟ یہ جاننے کیلئے باڈی لینگویج یا جسمانی زبان کو سمجھنا بہترین طریقہ ہے، ہم میں سے کون نہیں چاہے گا کہ وہ دوسرے لوگوں کا ذہن پڑھ سکے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کی جسمانی حرکات و سکنات آپ کی سوچ، خیال اور ارادوں کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں، اتنا کچھ جتنا آپ بیان بھی نہیں کرنا چاہتے۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ انسانوں کے درمیان رابطے میں الفاظ کا کردار صرف 7 فیصد ہوتا ہے، باقی میں سے 38 فیصد آواز کے لہجے اور پورے 55 فیصد جسمانی زبان یعنی باڈی لینگویج سے ہوتا ہے، اب خود ہی اندازہ لگا لیجیے کہ جسمانی حرکات و سکنات کو سمجھ کر آپ کسی بھی شخص کے بارے میں کتنا کچھ جان سکتے ہیں۔
ہاتھوں اور ٹانگوں پر نظر رکھیں
ہاتھ باندھ لینا یا ٹانگ پر ٹانگ جما لینا ظاہر کرتا ہے کہ دوسرا فرد آپ کی رائے سے متفق نہیں ہے، چاہے وہ مسکرا ہی کیوں نہ رہا ہو اور گفتگو بھی بڑے اچھے ماحول میں چل رہی ہو، لیکن جسمانی زبان کچھ اور ظاہر کرتی ہے۔
جیرارڈ نیرنبرگ اور ہنری کالیرو نے باڈی لینگویج کے حوالے سے اپنی کتاب کیلئے 2 ہزار سے زیادہ گفتگوؤں کی وڈیو بنائی اور پایا کہ ان تمام ملاقاتوں کا نتیجہ عدم اتفاق پر نکلا جس میں فریقین ٹانگ پر ٹانگ جما کر بات کر رہے تھے، نفسیاتی طور پر دیکھا جائے تو ہاتھ باندھ لینا یا ٹانگ پر ٹانگ جما لینا ظاہر کرتا ہے کہ ایک شخص ذہنی و جذباتی طور پر اس چیز سے خود کو روکے ہوئے ہے جو اس کے سامنے ہے۔
حقیقی مسکراہٹ
جب کوئی مسکرائے تو اس کے لب تو دھوکا دے سکتے ہیں، لیکن آنکھیں کبھی نہیں دیتیں، حقیقی مسکراہٹ آنکھوں تک جا پہنچتی ہے اور اس کے اردگرد جھریاں بنا لیتی ہیں، لوگ اپنی حقیقی سوچ اور احساسات کو چھپانے کیلئے بھی مسکراتے ہیں اس لئے جب بھی کوئی آپ کے سامنے مسکرائے تو دیکھیں کہ اس کی آنکھوں کے کناروں پر جھریاں ہیں یا نہیں، اگر ایسا نہیں تو جان لیں کہ اس کی مسکراہٹ کچھ چھپا رہی ہے۔
دونوں ایک ’’پیج‘‘ پر
کیا آپ نے کبھی اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ کسی ملاقات کے دوران جب آپ ہاتھ باندھتے ہیں یا چھوڑ دیتے ہیں تو سامنے والا بھی وہی کرتا ہے؟ یا پھر سر کو کسی خاص سمت میں گھمانے کی بھی کچھ دیر بعد سامنے والا نقل کرتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ بہت اچھی علامت ہے، جب ہم ایک دوسرے سے اتفاق کرتے ہیں تو غیر ارادی طور پر اسی کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ گفتگو اچھی سمت میں جا رہی ہے اور فریق آپ کی بات اچھی طرح سمجھ رہا ہے اور اسے قبول کر رہا ہے۔
جھوٹی آنکھیں
آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ نظریں ملا کر بات کریں، ہمارے والدین سمجھتے ہیں کہ کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بولنا مشکل ہوتا ہے اور حقیقت بھی یہ ہے کہ وہ غلط نہیں کہتے ہیں، اب ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی جھوٹ بولنے سے نہیں جھجکتے، لیکن غلطی سے وہ کچھ زیادہ ہی ایسا کر جاتے ہیں، وہ اتنی دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہیں کہ برا محسوس ہونے لگتا ہے، بس یہیں پر وہ پکڑے جاتے ہیں۔
اوسطاً ایک عام انسان سات سے دس سیکنڈ تک ہی دوسرے سے آنکھیں ملا سکتا ہے، اگر آپ بات سن رہے ہیں تو یہ دورانیہ تھوڑا سا زیادہ اور اگر کر رہے ہیں تو کچھ کم ہوتا ہے، اگر کوئی آپ سے بات کر رہا ہو اور کچھ زیادہ ہی آنکھیں جما کر دیکھ رہا ہو، پلکیں بھی نہ جھپک رہا ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔
تنی ہوئی بھنویں
ہماری بھنویں تین قسم کے جذبات ظاہر کرتی ہیں: حیرت، پریشانی اور خوف۔ آپ پرسکون انداز میں بات کرتے ہوئے ابرو چڑھا کر دیکھیں، یہ مشکل ہوگا، اس لئے اگر کوئی آپ سے بات کر رہا ہو اور اس کی بھنویں تنی ہوئی ہوں اور موضوع بھی ایسا نہ ہو کہ جس میں حیرت، پریشانی یا خوف شامل ہو تو سمجھ جائیں کہ کوئی مسئلہ ہے۔
حد سے زیادہ ہاں میں ہاں ملانا
اگر آپ کسی کو کچھ کہہ رہے ہوں اور وہ بہت تیزی سے ہاں میں سر ہلا رہا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ پریشان ہے، اس کے ذہن میں چند چیزیں چل رہی ہیں جیسا کہ آپ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ یا آپ ان ہدایات پر عمل کے حوالے سے اس کی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں کرتے۔
جبڑے، گردن اور پیشانی
جبڑوں پر دباؤ، تنی ہوئی گردن یا پیشانی پر لکیریں دباؤ کو ظاہر کرتی ہیں، یہ جاننا بہت اہم ہے کہ فرد کیا کہہ رہا ہے اور اس کا تنا ہوا جسم کیا کہانی بیان کر رہا ہے۔
آخری بات یہ کہ چاہے کسی کے دماغ میں موجود خیال کے بارے میں نہ جانتے ہوں لیکن آپ اس کی جسمانی زبان سے بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں، جب الفاظ اور جسمانی زبان ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نہ دکھائی دیں تو سمجھ جائیں کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔
بینش جمیل پشاور کے ایک تعلیمی ادارے میں معلمہ ہیں اور کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان