اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے پانچ کارروائیوں کےدوران 348 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، پشین، زخہ خیل، خیبر اورڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 36 آئس بھرے کیپسولز ،312 کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں33 کلو200گرام چرس،3 کلو 300گرام آئس بھی برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزم کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































