’ایلون مسک کی امریکا پارٹی الیکشن جیتے بغیر بھی ٹرمپ کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے‘

’ایلون مسک کی امریکا پارٹی الیکشن جیتے بغیر بھی ٹرمپ کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے‘

ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا پارٹی کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے نظرانداز کر دیا ہے، لیکن امریکی ارب پتی کے اعلان سے کانگریس میں اپنی معمولی اکثریت بچانے کی کوشش کرنے والے ریپبلکنز کے لیے خطرہ نمایاں ہوگیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مسک نے اختتامِ ہفتہ پر ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے ایک وسیع ملکی پالیسی بِل پر دستخط کیے جس پر مسک نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خسارہ غیر حقیقی انداز میں بڑھے گا۔

ایلون مسک نے اب تک پالیسی کی تفصیلات پیش نہیں کیں، لیکن توقع ہے کہ وہ اگلے سال کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی چند نشستوں کو نشانہ بنائیں گے، جہاں موجودہ ریپبلکنز نے ٹرمپ کے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے، حالانکہ وہ مالی ذمہ داری کا پرچار کرتے رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار اور سابق ریپبلکن امیدوار میٹ شو میکر (جو ایک سابق انٹیلی جنس افسر بھی ہیں) نے کہا کہ ایلون مسک کی امریکا پارٹی ایک ایسا غیر یقینی عنصر ہے جو 2026 کے وسط مدتی انتخابات کو بالخصوص ریپبلکنز کے لیے ’الٹ پلٹ‘ کر سکتا ہے، کانگریس میں معمولی اکثریت کے ساتھ ریپبلکنز کو فکر مند ہونا چاہیے۔

دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک، کئی ہفتوں سے ایک نئی جماعت کے امکان کا عندیہ دے رہے تھے، جون میں اُنہوں نے ایک غیر رسمی سوشل میڈیا پول چلایا، جس میں 56 لاکھ ووٹرز میں سے 80 فیصد نے نئی جماعت کے فیصلے کی حمایت کی۔

ماضی کی تیسری جماعتوں کے برعکس، اُن کے پاس تقریباً لامحدود وسائل ہیں اور ایک ایسا رہنما ہے جو نوجوان امریکی مردوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے ایک مہم جو اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کا مالک اور سپر اسٹار کی حیثیت رکھتا ہے۔

شو میکر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ایلون مسک کا برانڈ اُن ناراض آزاد خیال نوجوان، ٹیکنالوجی سے وابستہ ووٹرز کو متاثر کرتا ہے جو سوئنگ ڈسٹرکٹس میں ریپبلکنز کی حمایت کر سکتے ہیں۔

طاقت کا توازن
ایلون مسک کی ذاتی دولت کا تخمینہ تقریباً 405 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے اور مسک نے سیاست میں بڑے پیمانے پر اخراجات کا مظاہرہ بھی کیا ہے، اُنہوں نے ٹرمپ کی 2024 کی مہم پر 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے۔

تاہم حالیہ عرصے میں وسکونسن کی سیاست میں اُن کی مداخلت (جہاں اُنہوں نے 2 کروڑ ڈالر خرچ کیے مگر اُن کا امیدوار ریاستی سپریم کورٹ کے انتخاب میں بُری طرح ہار گیا) نے اس بات کو واضح کیا کہ دولت اور شہرت سیاست میں ہر بار کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔

اور پھر ایک اور چیلنج یہ ہے کہ وہ امریکا کے دیہی علاقوں میں حمایت کیسے حاصل کریں گے، جہاں ووٹرز مسک کی سلیکون ویلی کی ’ٹیک برو‘ ثقافت کا حصہ نہیں۔

ٹائم میگزین کے 2021 کے پرسن آف دی ایئر، ایلون مسک کبھی امریکیوں کے ایک وسیع طبقے میں مقبول تھے، لیکن اُن کی مقبولیت اس وقت کم ہوئی جب وہ ٹرمپ انتظامیہ میں ’کاسٹ کٹر انچیف‘ کے طور پر شامل ہوئے۔

مشہور امریکی پولسٹر نیٹ سلور کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایلون مسک کی نیٹ فیور ایبیلٹی منفی 18.1 ہے، جب کہ ٹرمپ کی نسبتاً کم منفی 6.6 ہے۔

واشنگٹن کالج میں سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فلیویو ہیکل نے کہا کہ اگرچہ ہر کسی کو ایک ہی خانے میں رکھنا مناسب نہیں، لیکن آج کے سیاسی ماحول میں ریپبلکن بیس اور میگا تحریک کافی حد تک ایک ہی چیز بن چکے ہیں۔

فلیویوہیکل نے کہا کہ ایلون مسک کی ٹرمپ کے ساتھ حمایت حالیہ تنازعات کے باوجود بھی غیر متزلزل رہی ہے، اس لیے یہ سوچنا مشکل ہے کہ ایلون مسک کی کوئی بھی سیاسی کوشش ایسے ووٹروں کو متاثر کر سکے گی جو ٹرمپ کے حامی ہیں۔

ناکام تجربے
اگرچہ کئی ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے پارٹی تبدیل کر کے خود کو آزاد قرار دیا ہے، لیکن جدید امریکی تاریخ میں تیسری جماعتوں کی کامیابی بہت کم رہی ہے۔

نیویارک اسٹیٹ کی کنزرویٹو پارٹی (1970 کی دہائی میں) اور فارمر-لیبر پارٹی (1930 کی دہائی میں) ہی وہ چند چھوٹی جماعتیں ہیں جنہوں نے گزشتہ ایک صدی میں سینیٹ کی نشستیں جیتی ہیں۔

چھوٹی جماعتوں کو 20ویں صدی کے اوائل میں ایوان نمائندگان میں کچھ کامیابیاں ملی تھیں، لیکن 1950 کی دہائی سے اب تک صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

اے ایف پی نے جن ماہرین سے بات کی، اُن سب نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی نظام میں تیسری جماعتوں کے لیے راستے میں بے شمار رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں، جیسے کہ مخصوص تعداد میں دستخط، فیس، اور مختلف ریاستی ضوابط۔

سیاسی حکمت عملی کے ماہر میٹ کلنک نے یاد دلایا کہ ’2024 کے اوائل میں ’نو لیبلز‘ پارٹی جس نے صدارتی انتخابات میں ایک درمیانی راہ اختیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا؟ وہ بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کانگریس میں نشستیں جیتنا شاید ممکن نہ ہو، لیکن مسک، ٹرمپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یا تو ووٹ تقسیم کر کے یا صدر کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مخالفین پر پیسہ لگا کر ایسا کرنے کے قابل ہوں گے۔

پی آر فرم ’ریڈ بنیان‘ کے سی ای او ایوان نیرمین نے کہا کہ ایلون کی پارٹی شاید نشستیں نہ جیتے، لیکن وہ ریپبلکنز کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قریبی مقابلے والے اضلاع میں اگر دائیں بازو کے ووٹوں میں سے چند بھی چھن گئے تو کنٹرول ہاتھ سے نکل سکتا ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس