ایف بی آر کو جنوری میں توقع سے 85 ارب روپے کم ٹیکس کی وصولی

جولائی تا جنوریمحصولات کی وصولیوں میں شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے جنوری میں تقریباً 85 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کے ہدف سے محروم رہا۔

ایف بی آر نے جنوری میں 957 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 872 ارب روپے جمع کیے، اس حوالے سے جاری عبوری اعداد و شمار کے مطابق یہ وصولیاں ایک سال قبل جمع ہونے والے 677 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی اور جنوری) کے دوران محصولات کی وصولیوں میں مجموعی شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو ایف بی آر کے لیے باقی مہینوں میں اس خلا کو پر کرنا مشکل کام کی عکاسی کرتا ہے۔

عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 25 کے پہلے7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 6 ہزار 497 ارب روپے جمع کیے، جب کہ ہدف 6 ہزار 965 ارب روپے مقررکیا گیا تھا، تاہم یہ وصولیاں گزشتہ سال کے 5 ہزار 143 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں۔

اس کمی کی بڑی وجہ درآمدات سے ٹیکس وصولی میں کمی، مینوفیکچرنگ کی سست نمو اور غیر متوقع طور پر کم افراط زر ہے، جو حالیہ مہینوں میں سنگل ڈیجٹ تک گر گئی ہے۔

حکومت نے مالی سال 25 کے لیے 12 ہزار 913 ارب روپے کے محصولات کا ہدف مقررکیا تھا، جو مالی سال 24 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے، اخراجات میں کٹوتی سے انکار اور محصولات کے ہدف میں غیر متوقع اضافے کی وجہ سے اسے حاصل کرنا تقریباً ناممکن لگتا ہے۔

ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں ٹیکس دہندگان کو 307 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 273 ارب روپے کے مقابلے میں 12.45 فیصد زیادہ ہے، تاہم جنوری میں ریفنڈ کی ادائیگیوں میں تقریباً 13 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ سال بہ سال 34 ارب روپے رہ گئی۔

حکومت کو یقین ہے کہ مالی سال 25 میں اضافی 3 ہزار 659 ارب روپے کی آمدنی 3 اہم عوامل سے حاصل کی جائے گی، رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 3 فیصد، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 3.5 فیصد اور افراط زر کی شرح 12.9 فیصد اور درآمدات میں 16.9 فیصد اضافے سے مالی سال 25 میں مجموعی طور پر ایک ہزار 863 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔

آزاد ماہرین اقتصادیات کا اندازہ ہے کہ مالی سال 25 میں حقیقی محصولات کی وصولی تقریباً 12 ٹریلین روپے ہوگی۔

آئی ایم ایف کی ٹیم فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں اسلام آباد کا دورہ کرے گی، تاکہ 37 ماہ کے لیے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ لیا جاسکے۔ توقع ہے کہ نئے ٹیکس متعارف کروانے کے بجائے خود مختار ترقی کو ایڈجسٹ کرکے اور اخراجات کو کم کرکے ریونیو شارٹ فال کو سنبھالا جائے گا۔

جولائی تا جنوری انکم ٹیکس وصولیاں 3 ہزار 160 ارب روپے رہیں، جو 2 ہزار 877 ارب روپے کے ہدف سے 283 ارب روپے زیادہ ہیں، انکم ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے 2 ہزار 445 ارب روپے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں سیلز ٹیکس وصولی ہدف سے 467 ارب روپے کم رہی، جو مجموعی طور پر2 ہزار 218 ارب روپے رہی، سیلز ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے ایک ہزار 763 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں کسٹمز کی وصولی متوقع ہدف سے 166 ارب روپے کم ہو کر 713 ارب روپے رہ گئی، گزشتہ سال کے 628 ارب روپے کے مقابلے میں کسٹمز کی وصولی میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی ہدف سے 120 ارب روپے کم ہو کر 404 ارب روپے رہ گئی، ایکسائز ڈیوٹی میں گزشتہ سال کے 307 ارب روپے کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان