ایسیکس میں گھوڑ سواروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی کے لئے تیسری سالانہ واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا اہتمام برٹش پاکستانی میئراایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین و تھرک کونسلر قیصر عباس گوندل اور مقامی رہائش کورنل بینرز نے کیا۔ آگاہی واک میں ایسکس پولیس افسران دس گھڑ سوار سائیکل سوار بچوں اور پیدل چلنے والوں سمیت چالیس سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ کیگزفاؤنڈیشن اور ہٹ برٹش سنٹر کے رضا کاروں نے واک کے روٹ اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کی۔ واک فیئر فارم ایولی سے شروع ہولی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد اپنے مقرہ روٹ سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر منتظمین نے بات کرتے ہوئے کہ کہ ہر سال ہماری واک میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو کہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے۔ ہمارا مقصد سڑک پر چلنے والے گھوڑوں سواروں اور پیدل چلنے والوں سمیت سب لوگوں کی حفاظت بارے آگاہی پھیلانا ہے
ہم تمام شرکاء مہمانوں، ایسکس پولیس اور رضا کاروں کے مشکور ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ واک کامیاب ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وپولیس فائرہ کرائم کمشنر فارایسکس جناب راجر چرسٹ کا کہناتھا کہ میں کونسلر قیصر عباس اور عباس اور کارنل جیمبز کا مشکور ہوں جنہوں نے اس آگاہی واک کا اہتمام کیا ہے۔ ایسے ایونٹس سے لوگوں میں آگاہی پھیلتی ہے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ ہم نے ایسکس میں بڑی تعداد میں افسران کو بھرتی کیا ہے اور کرائم پر قابو پانا اورسڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا ہدف ہے۔ ہم ایک سائیڈ ایریا میں اینٹی سوشل اور کار کروزنگ پر قابو پانے کیلئے کام کر رہے ہیں واک کے اختتام پر مہمان خصوصی نے منتظمین شرکاء اور رضا کاروں میں خصوصی بیجز تقسیم کئے اور منتظمین نے مہمان خصوصی اور ایسکس پولیس افسران کو سپیشل بیجز پیش کئے۔واک میں پاکستان سے آئے ہوئے لاہور ٹوئنٹی فور نیوز کے سی ای او عاصم امین نے بھی خصوصی شرکت کی







































