ایران دہشت گردی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایران دہشت گردی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایران کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہوں۔
ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے خواہشمند ہیں، شام سے پابندیاں ہٹا کر ایک نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، شام کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میری حکومت کی ترجیح تجارت ہے، خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کے لیے بنیادی شرط ہے، معاہدہ ابراہیمی میں مستقل اور بھی ممالک شریک ہوں گے۔








































