انوشے اشرف اور ان کے دلہے کی اپنی شادی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز وائرل
ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف اور ان کے ہونے والے شوہر شہاب مرزا کی جانب سے اپنی شادی تقریبات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
انوشے اشرف نے ایک روز قبل انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں شروع ہوگئیں۔
ان کی شادی کی تقریبات میں فریحہ الطاف، نومی انصاری، دیپک پروانی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔
اب انوشے اشرف کی شیندی اور مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جب کہ شادی کی تقریبات میں ان کی اور ان کے دلہے کا جانب سے رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انوشے اشرف اور ان کے دلہے شہاب مرزا کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے







































