امریکا کیساتھ مذاکرات سے مطمئن، تاہم یہ کسی بھی وقت بےنتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں، خامنہ ای

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی آج ایران کا دورہ کریں گے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن ہیں، لیکن خبردار کیا ہے کہ یہ مذاکرات کسی بھی وقت بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران اور واشنگٹن 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ایک ہفتے بعد ہفتہ کے روز مسقط میں دوبارہ ملاقات کرنے والے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنے پہلے دور حکومت میں اس معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، اب انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد زیادہ سے زیادہ دباؤ اور پابندیوں کی اپنی مہم کو دوبارہ شروع کیا ہے۔

مارچ میں ٹرمپ نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا تھا جس میں مذاکرات پر زور دیا گیا تھا اور متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر ایران انکار کرتا ہے تو ممکنہ فوجی کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا سے بات چیت ’پہلے مرحلے میں مثبت رہی، یقیناً ہم دوسرے فریق کے بارے میں بہت مایوس ہیں، لیکن ہم اپنی صلاحیتوں کے بارے میں پرامید ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی وقت مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوسکتے ہیں۔‘

ایران کے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود، دونوں فریقین نے مذاکرات کو ’تعمیری‘ قرار دیا ہے، ایران کا اصرار ہے کہ بات چیت ’بالواسطہ‘ اور عمان کی ثالثی میں جاری رہے گی۔

ٹرمپ کی دھمکیاں
پیر کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی تھی کہ اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کریں گے، اور ایرانی حکام کو ’بنیاد پرست‘ قرار دیا تھا جن کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

تہران نے ایٹم بم کے حصول سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد بالخصوص توانائی کی پیداوار کے لیے ہے۔

خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی ریڈ لائنز واضح ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ بات چیت کے دوران ملک کی فوجی صلاحیتوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نینی نے کہا تھا کہ قومی سلامتی، دفاعی اور فوجی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں میں شامل ہیں، جن پر کسی بھی صورت میں بات چیت یا مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

پیر کے روز مشرق وسطیٰ میں امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف (جنہوں نے عمان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کی تھی) نے کہا کہ ایران کو 2015 کے معاہدے میں طے شدہ 3.67 فیصد افزودگی کی سطح پر واپس آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ یہ عمل افزودگی کے پروگرام کی تصدیق اور پھر ہتھیاروں کی تصدیق کے بارے میں ہوگا، جس میں میزائل اور ان کی مختلف اقسام کے علاوہ بم کا ٹریگر بھی شامل ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا دورہ ایران
فروری میں اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا تھا کہ ایران کے پاس ایک اندازے کے مطابق 274.8 کلوگرام یورینیم افزودہ ہے جو 60 فیصد تک ہے، جو ہتھیاروں کے معیار کے مواد کے لیے درکار 90 فیصد کی حد کے قریب ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی آج ایران کا دورہ کریں گے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کا کہنا ہے کہ ایران کے علاقائی اثر و رسوخ اور اس کی میزائل صلاحیتوں کو مغربی حکومتوں کی جانب سے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار