امریکا: فلاڈیلفیا میں ایئر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، مریضہ اور ماں سمیت 6 افراد ہلاک

فلاڈیلفیا کے میئر چیرل پارکر نے بتایا کہ کئی مکانات اور کاریں آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں اڑان بھرنے کے فوری بعد ایئر ایمبولینس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ایک مریض بچی، اس کی والدہ اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکسیکو میں قائم امریکی لائسنس یافتہ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے بتایا کہ اس کا طیارہ عملے کے 4 ارکان، ایک مریض بچی اور اس کی والدہ کے ساتھ گر کر تباہ ہوا، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کسی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ریاستی اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ طیارہ شہر کے گنجان آباد علاقے سے ٹکرانے کے بعد زمین پر کتنے افراد ہلاک ہوئے ہوں گے، حادثے کے عینی شاہدین کی جانب سے لی گئی ویڈیوز میں لاشوں کے اعضا سڑکوں اور قریبی گھروں کے اندر بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد میکسیکو کے شہری تھے۔

جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ساتھ کارپوریٹ حکمت عملی پر کام کرنے والی شائی گولڈ نے بتایا کہ مریضہ ایک لڑکی تھی جو گھر جا رہی تھی، اس کی والدہ بھی جہاز میں سوار تھیں۔

گولڈ نے کہا کہ ہم اس المناک واقعے سے بہت صدمے میں ہیں، یہ ایک بہت تجربہ کار عملہ تھا، ہم ایک معروف ایئر ایمبولینس کمپنی ہیں، ہم سال میں 600 سے 700 بار پروازیں آپریٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنے طیارے کو اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بہترین پرواز کی حالت میں تھا، ہم واقعی نہیں جانتے کہ کیا ہوا تھا۔

پنسلوانیا کے گورنر جوش شپیرو نے جائے حادثہ پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس علاقے میں نقصانات ہوئے ہوں گے، ہم ان لوگوں کے لیے اپنے خیالات اور سنجیدگی سے دعا کرنا چاہتے ہیں جو اس وقت غمزدہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں طیارے کو گرتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، مزید معصوم جانیں ضائع ہو گئیں، ہمارے لوگ مکمل طور پر مصروف ہیں، فرسٹ ریسپانڈرز کو پہلے ہی بہت اچھا کام کرنے کا کریڈٹ دیا جا رہا ہے۔

یہ حادثہ رواں ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں امریکن ایئر لائنز کے طیارے اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد پیش آیا ہے، 2009 کے بعد سے امریکا میں ہونے والے سب سے مہلک طیارے کے حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ لیئر جیٹ 55 میں 6 افراد سوار تھے، جو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے گر کر تباہ ہوا، لوکل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب پیش آیا اور زمین پر متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے تیز غوطہ لگا رہا تھا، اور آگ کے ایک بڑے گولے کی شکل اختیار کرکے پھٹ گیا تھا۔

فلاڈیلفیا کے میئر چیرل پارکر نے جائے وقوعہ پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ کئی مکانات اور کاریں آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں، صورت حال سب کے سامنے ہے، اس وقت ہم وہیں ہیں جہاں ہم موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے، جب طیارہ گر گیا تو موسم سرد اور بارش ہونے والی تھی، اور حد نظر انتہائی کم تھی۔

ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر ایمبولینس شمال مشرقی فلاڈیلفیا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی، اور جنوب مغرب میں تقریباً 1800 کلومیٹر دور میسوری کے اسپرنگ فیلڈ برانسن نیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہی تھی۔

فلاڈیلفیا سی بی ایس سے وابستہ ادارے کی جانب سے نشر کی جانے والی تصاویر میں جائے حادثہ پر ایک بڑی آگ اور آگ بجھانے والے متعدد ٹرک دکھائی دے رہے تھے، ٹی وی چینلز کی تصاویر کے مطابق حادثے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد زیادہ تر آگ بجھا دی گئی تھی۔

فلاڈیلفیا پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان