امریکا اور روس کے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات، فیصلہ قبول نہیں کریں گے، یوکرین

امریکا اور روس کے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات، فیصلہ قبول نہیں کریں گے، یوکرین

ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کی یو کرین جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے
یوکرین حکومت کے ایک معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کیف کو امریکا اور روس کے درمیان یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ نے کہا تھا کہ کیف پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوگا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کوئی بھی وفد موجود نہیں ہوگا۔

یورپی رہنماؤں کو بھی مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے نہیں کہا گیا، اور وہ پیرس میں فرانسیسی صدر کی جانب سے منعقد ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں گے، کیوں کہ خدشہ ہے کہ ’براعظم یورپ مذاکرات سے باہر ہو چکا‘ ہے۔

یہ الگ الگ ملاقاتیں ایک ہنگامہ خیز ہفتے کے بعد ہوئی ہیں، جس میں واشنگٹن نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب جا رہے ہیں، جہاں وہ امریکا اور روس کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے ہونے والی پہلی بات چیت میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز انکشاف کیا تھا کہ وٹکوف نے پیوٹن سے پہلے ہی تین گھنٹے کی طویل مدت کے لیے ملاقات کی تھی۔

ارب پتی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر اور ٹرمپ کے دوست وٹکوف رواں ہفتے ماسکو میں ایک امریکی استاد کی رہائی کے لیے موجود تھے، جنہیں چرس رکھنے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز بھی سعودی عرب میں روسی مذاکرات کاروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والی اس کال سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطے پر 3 سال کی دوری ختم ہو گئی ہے۔

زیلنسکی نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’این بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے بارے میں امریکا اور روس کے درمیان کسی بھی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

وٹکوف نے کہا کہ امریکی حکام یوکرین کے حکام سے الگ سے بات کر رہے ہیں، اور یوکرین ’مذاکرات کا حصہ‘ ہے لیکن انہوں نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا وہ کیف کی سعودی عرب میں موجودگی کی توقع رکھتے ہیں یا نہیں۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز فلوریڈا کے پام بیچ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ زیلنسکی مذاکرات میں شامل ہوں گے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیسے؟، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یورپی ممالک کو یوکرین کے لیے امریکی ہتھیار خریدنے کی اجازت دیں گے۔

بی بی سی کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں کسی بھی امن مذاکرات کے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور لڑائی ختم ہو سکتی ہے؟، ٹرمپ نے صرف اتنا کہا کہ ’ہم اسے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘ اور جنگ کا الزام سابقہ انتظامیہ کی یوکرین پالیسیوں پر عائد کیا۔

دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب کے مذاکرات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملاقات سے جنگ حل نہیں ہوگی، اور یوکرین، روس اور تیسرے فریقوں کے درمیان ثالثی کا باضابطہ مذاکراتی عمل ابھی تک قائم نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ آئندہ چند روز اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا پیوٹن امن کے حصول کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

اس پس منظر میں یورپی رہنماؤں کا ایک گروپ ، جن میں برطانیہ کے کیر اسٹارمر ، نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے ، جرمنی کے چانسلر اولف شولز اور یورپی کمیشن کی ارسلا وان ڈیر لیئن شامل ہیں ، پیرس میں ملاقات کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانول میکرون یوکرین اور یورپی سلامتی کے بارے میں سہ پہر کو ایک غیر رسمی اجلاس کریں گے۔

سربراہ اجلاس سے قبل سر کیر اسٹارمر نے کہا تھا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو زمین پر تعینات کرکے یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم مستقبل میں پیوٹن کو مزید جارحیت سے روکنا چاہتے ہیں تو یوکرین میں دیرپا امن کا حصول ضروری ہے۔

اس سے قبل یوکرین میں امریکا کے سفیر کیلوگ نے یورپ کو سعودی عرب میں مدعو نہ کیے جانے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں ہونے والے مذاکرات بہت سے فریقوں کی شمولیت کی وجہ سے ناکام ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بلیک بورڈ پر چاک کی طرح ہو سکتا ہے، یہ تھوڑا سا ٹھنڈا ہو سکتا ہے، لیکن میں آپ کو ایک ایسی بات بتا رہا ہوں، جو واقعی بہت دیانت دارری پر مبنی ہے۔

یہ ملاقاتیں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں میں تیزی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بدھ کے روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ’طویل‘ فون کال کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین میں ’مضحکہ خیز جنگ‘ کو روکنے کے لیے مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونا ’عملی‘ نہیں ہے، اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ 2014 میں حملے سے قبل کی اپنی سرحدوں پر واپس آ سکے۔

یوکرین نے بار بار نیٹو کی رکنیت کا مطالبہ کیا ہے، اور کسی بھی امن معاہدے کے حصے کے طور پر اپنے علاقے روس کے حوالے کرنے کا آپشن مسترد کیا ہے۔

ٹرمپ کے اس موقف کی بازگشت، ان کے وزیر دفاع کی جانب سے بھی سنی گئی ہے، جس سے یورپ کو خدشہ ہے کہ امریکا کسی بھی امن معاہدے پر بات چیت سے قبل روس کو مراعات دے سکتا ہے۔

پیٹ ہیگ سیٹھ نے یہ بھی کہا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کے لیے فنڈز کا ’بھاری‘ حصہ فراہم کرنا چاہیے، اور دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ ’غیر متوازن تعلقات‘ کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی جمعے کے روز میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ کو اپنے دفاع کے لیے بڑے پیمانے پر قدم اٹھانا چاہیے۔

زیلنسکی نے ہفتے کے روز یورپی فوج کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ براعظم یورپ اب واشنگٹن پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔

دریں اثنا، یوکرین میں جنگ اتوار کو بھی جاری رہی، یو کرین کے حکمران ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ایک روسی حملے نے میکولیو میں کم از کم ایک لاکھ افراد کو بجلی سے محروم کر دیا ہے۔

روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا تھا، جس نے پہلے ہی 2014 میں کریمیا اور مشرقی ڈونبس خطے کے کچھ حصوں پر قبضہ کرلیا تھا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس