غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
غزہ میں داخل ہونے والی صیہونی فوج کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے ، القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے ۔
اس فوٹیج میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
القسام بریگیڈزکے اس حملے میں 16اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئیں، جنگجوؤں نے سنائپر کے ذریعے اور مختلف ہتھیاروں سے غاصب فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































