اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، بلاول زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کا اقوام متحدہ کا 2 روزہ دورہ مکمل ہوگیا۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک کا 2 روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔

وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے صدر، سلامتی کونسل کے مستقل و غیر مستقل ارکان کے نمائندگان، او آئی سی گروپ کے سفیروں، ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی، تھنک ٹینکس اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی مہم کا حصہ تھا جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کی جڑ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے، پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت، اشتعال انگیز بیانات، اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات میں ہے، جو پاکستان کے 24 کروڑ سے زائد عوام کے لیے زندگی کی علامت ہے، وفد نے پاکستان کا بنیادی پیغام ’ذمہ داری کے ساتھ امن‘ پیش کیا۔

ملاقاتوں میں وفد نے بھارت کی جانب سے طاقت کے غیر قانونی استعمال اور بین الاقوامی قوانین، بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جن میں عام شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور خواتین و بچوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع شامل ہے۔

وفد نے 22 اپریل کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی قوانین اور معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم، عالمی کوششوں میں کلیدی کردار اور قربانیوں کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور سرحد پار قتل و غارت گری کی مہم پر عالمی توجہ مبذول کرائی۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے تعاون درکار ہے۔

وفد نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ، محتاط اور قانونی ردعمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کا یکطرفہ حملوں کو معمول بنانے کا رجحان جنوبی ایشیا میں ایٹمی خطرات کو جنم دے سکتا ہے، جسے عالمی برادری کو روکنا ہوگا۔

وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

وفد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور اس کے معمول کے مطابق عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرے اور بھارت و پاکستان کے مابین تمام تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے آغاز میں مدد دے۔

وفد نے اپنا دورہ اس واضح پیغام کے ساتھ مکمل کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر پُرامن و تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، لیکن کسی قسم کی جارحیت، قانون شکنی یا بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرقیادت پارلیمانی وفد میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وفاقی وزیر برائے تجارت، دفاع و خارجہ امور انجینئر خرم دستگیر خان، سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکریٹری خارجہ اور سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل تھیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان