افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ

افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پناہ گاہوں کے بارے میں پاکستان کے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھا رہے ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی امید کی ایک محتاط جھلک ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے صحافیوں کو بتایا کہ’دہشت گردوں کو حاصل پناہ گاہیں ایک بڑی رکاوٹ ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس بارے میں فعال بات چیت جاری ہے اور افغان فریق ہمارے تحفظات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے’۔

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی اسلام آباد اور طالبان حکومت کے درمیان طویل عرصے سے تنازع کا باعث بنی ہوئی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان ان پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ ہزاروں ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو پناہ دے رہے ہیں، جو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی لائے ہیں۔

نومبر 2022 میں پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ایک کمزور جنگ بندی کی ناکامی کے بعد تشدد میں اضافہ ہوا تھا، پاکستانی حکام کا اندازہ ہے کہ افغانستان میں 3 ہزار سے 4 ہزار کے درمیان کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو سرگرم ہیں، جنہیں اسلام آباد کے مطابق طالبان کی نظریاتی ہم آہنگی اور عملی خاموشی سے حوصلہ ملا ہے، کابل ان الزامات کو مسلسل مسترد کرتا آیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے، اور پاکستان خبردار کرتا رہا ہے کہ سرحد پار سے جاری عسکریت پسندی تعلقات کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے، تاہم نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے 19 اپریل کو کابل کے دورے کے بعد تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی۔

اس دورے میں تجارت، سرحدی نظم و نسق اور سیکیورٹی تعاون جیسے امور پر بات چیت ہوئی، جسے حکام نے بیجنگ کی حوصلہ افزائی سے پیدا ہونے والی ’حکمت عملی کی حد تک برف پگھلنے‘ سے تعبیر کیا۔

اعلیٰ سطح کے روابط کی بحالی، بشمول سفارتی سطح پر ناظم الامور سے سفیر کے عہدے تک ترقی، اس بات کی علامت ہے کہ دونوں فریق پرانے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

اتوار کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل کا دورہ کیا، جہاں وہ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملے، اس ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی، ٹی ٹی پی کے خطرے، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور مہاجرین کی واپسی جیسے امور زیر بحث آئے۔

پاکستانی حکام کے مطابق، طالبان انتظامیہ نے اصولی طور پر اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو مرحلہ وار سرحد سے دور غیر مسلح اور منتقل کیا جائے گا، جو اس مسئلے کے اعتراف کی ایک نادر مثال ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے کہا کہ ’تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے، دونوں فریق مثبت انداز میں مصروف ہیں، اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو دونوں برادر ہمسایہ ملکوں کے مجموعی تعلقات میں بہتری کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’تجارت کے حوالے سے بھی کئی مسائل ہیں جیسے کہ لاجسٹکس، کسٹمز اور دیگر طریقہ کار، جنہیں حل کیا جا رہا ہے اور اس سے جو رفتار پیدا ہوئی ہے وہ نظر آ رہی ہے، تجارت میں بھی اچھا پیش رفت ہو رہی ہے‘۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ ہفتوں میں اسلام آباد کے دورے پر آئیں گے تاکہ ان معاملات پر مزید بات چیت کی جا سکے۔

ڈار-روبیو ملاقات
ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ ملاقات طے شدہ ہے، جس میں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہو گی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، اور ہم امریکا کے اس کردار کے شکر گزار ہیں جس نے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی طرف لے جانے میں مدد دی‘۔

اسحٰق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران نیویارک میں ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت اور واشنگٹن میں دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع حالیہ مہینوں میں اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مئی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مختصر مگر شدید عسکری تصادم ہوا۔

بھارت نے پاکستان میں 7 مئی کو فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے ’آپریشن بنیانُ المرسوس‘ کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یہ جھڑپیں 1971 کے بعد سب سے شدید تصور کی جاتی ہیں۔

اس ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے امریکا نے سفارتی کردار ادا کیا، جس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی، 10 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جسے اسلام آباد نے امریکی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

شفقات علی خان نے کہا کہ ’ہمارا موقف ہے کہ مسائل کو سفارتکاری اور پرامن ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے، اور ہم اس پر قائم ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم تمام ممالک کے ساتھ نیک نیتی سے رابطہ رکھتے ہیں اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے رہتے ہیں تاکہ مسائل کا پرامن حل نکل سکے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ بھارت کون سا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے‘۔

انہوں نے کہاکہ ’جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ہمارا موقف واضح ہے، ہم نے امریکا کی ثالثی اور حالیہ بحران کے خاتمے میں اس کے کردار کو تسلیم کیا ہے اور اس کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن بالآخر فیصلہ بھارت کو کرنا ہے کہ وہ کیا پالیسی اختیار کرتا ہے‘

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان