اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈپٹی رجسٹرار کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
2 رکنی بینچ نے اپنے تحریری فیصلے میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھنے اور قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیسز کو دوبارہ متعلقہ بینچز میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
حکام نامے میں کہا گیا ہے کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے انہیں گائیڈ لائنز پر عمل کریں، عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ہدایت کی ہے کہ ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق کیسز متعلقہ بینچ میں بھیج دیے جائیں۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ قانون کی تشریح ہو، ایک ہی طرح کےکیسز ہوں جو قانونی جواز دیں پھر ہی اختیار استعمال ہوسکتا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ گائیڈ لائن بھی دے دی ہے کہ کیسزفکس کرنے یا مارک کرنےکا اختیارکس کاہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کےمطابق سنگل یا ڈویژن بینچز میں کیسز فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے جبکہ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق روسٹر کی منظوری چیف جسٹس کا اختیار ہے







































