اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں 24 اکتوبر تک سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے۔







































