نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ غزہ کے حل کیلئے فوری جنگ بندی بے حد ضروری ہے اور اگر جنگ بندی نہیں ہوتی تو عالمی برادری اور ادارے اپنا جواز کھو بیٹھیں گے، غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا جن میں سے 5 ہزار معصوم بچے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے، اسرائیل نے غزہ میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیئے، ہسپتالوں، ایمبولینسوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جا رہی ہے، نام نہاد ’’آزاد‘‘ دنیا غزہ میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































